تحریک انصاف کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ، ایم ڈبلیو ایم کا اظہار یکجہتی

10 دسمبر 2014

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی یوم سوگ کے حوالے سے تقریبات میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے شرکت کی۔ لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے مال روڈ پر مسجد شہدا کے سامنے فیصل آباد میں جاں بحق ہونے والے کارکن حق نواز کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں تشدد اور انتہا پسندی کیخلاف ہے، ہم نے ہمیشہ پرامن جدوجہد کی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور گولیاں برسانے کی ابتداء نون لیگ نے کی ہے، جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کی پیداوار جمہوریت کا نام بدنام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا گلوکریسی کے ذریعے کرسی بچانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہم اس فرسودہ نظام کیخلاف میدان میں موجود ہیں اور ملک سے ان جاگیرداروں، لیٹروں، دہشت گردوں کے سرپرستوں کے خاتمے تک موجود رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree