وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب شعبہ تربیت کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے تنظیمی کارکنان کی تربیتی ورکشاپ بعنوان ناصران ولایت ملتان میں شروع ہوچکی ہے، جامعہ شہید مطہری چوک قذافی میں منعقدہ اس ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال ، علامہ عبدالخالق اسدی اور دیگر مقررین مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے، یہ ورکشاپ 28دسمبر بروز اتوار کو اختتام پزیر ہوگی۔