39 ممالک پر مشتمل نام نہاد اسلامی فوج فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

17 نومبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ناصران فلسطین اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی اور پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماء محمد عالم کاکڑ نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 56 اسلامی ممالک کے حکمران فلسطینی عوام کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہے ہیں۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر اسرائیلی اور امریکی حکمرانوں پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ وقت کے فرعون اسرائیل کے ہاتھوں معصوم بچوں کا قتل عام اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔

 انہوں نے کہا کہ 39 ممالک پر مشتمل نام نہاد اسلامی فوج فلسطینیوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ اس وقت میدان میں حماس جہاد اسلامی حزب اللہ انصار اللہ حشد الشعبی اور مقاومتی گروپ میدان عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر کو چاہیے کہ وہ فی الفور رفح کراسنگ کھول کر فلسطینیوں تک ہر طرح کی امداد پہنچائے۔ اسلامی ممالک کے حکمران امریکی غلامی ترک کر کے اپنے ممالک کے عوام کی درست ترجمانی کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree