وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کےسنٹرل سیکرٹریٹ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کے عہدہ داروں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس سے مختصر گفتگو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصرعباس شیرازی نے کی۔
انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ملت جعفریہ میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کو یہ افتخار حاصل ہے کہ انہوں نے کھبی بھی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا۔ ان دو جماعتوں نے سانحہ مچھ ہو یا پہلے کوئی سانحات ہو ںملت تشیع کی مظلومیت کی آواز بن کر میدان میں حاضر رہے۔ مگر جو میدان میں حاضر رہے انکو ہی زیر سوال بھی لیا جاتا ہے جواب تو انکو دینا ہے جو ہر موقع پر خاموش بیٹھ جاتے ہیں اور بعد میں طرح طرح کے شبہات پیدا کرکے عوام کو بیوقوف بناتے ہیں مگر آج وہ دور نہیں سب سمجھ چکے ہیں۔
انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسٹوڈنٹس کا ایک وقت میں مدرسہ ہوتا ہے جو نیک اور پاک جوان معاشرے کے لئے تربیت کرتی ہے جو اپنے طالب علمی کے زمانے کے بعد اچھی پوزیشنیں لیکر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں اوریہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ہی امتیاز ہیں۔