آج شیعہ سنی مسلمان مل کر اقا کا میلاد منا رہے ہیں اور آپس میں اتحاد اور وحدت کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

17 ستمبر 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے اے ڈی سی کالونی سے عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے جشن میلاد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اے ڈی سی کالونی کے سیاسی اور سماجی رہنما سید غلام شبیر نقوی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ضلعی صدر نذیر حسین جعفری نے کی۔ ریلی میں شیعہ سنی تمام مکاتب فکر کے مسلمان شریک ہوئے۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جس دن حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم کے لئے آسمان سے طعام نازل ہوا وہ دن ان کے لئے عید کہلایا کیونکہ آسمان سے نعمت کا نزول آیت خداوندی ہے اور جس دن اللہ تبارک و تعالی نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صورت میں نعمت عظمی عطا فرمائی وہ دن عالم انسانیت کے لئے عید میلاد النبی ﷺ کہلایا۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبھی خوش ہیں اور آج زمین اور آسمان والے جشن منا رہے ہیں کہ سید کونین کی آمد ہے۔ آج شیعہ سنی مسلمان مل کر اقا کا میلاد منا رہے ہیں اور آپس میں اتحاد اور وحدت کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جو خدا کے دین کی راہ میں مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ دشمن امریکہ اور اسرائیل بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے یمن کے بہادروں نے اسرائیل پر حملہ کر کے بے مثال غیرت ایمانی کا مظاہرہ کیا ہے جو کام 56 اسلامی ممالک اور ان کی 70 لاکھ فوج نہ کر سکی وہ فلسطین لبنان اور یمن کے مجاہد کر رہے ہیں۔جشن میلاد النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے سید غلام شبیر نقوی نے کہا کہ ہم شیعہ سنی مسلمان مل کر جشن عید میلاد النبی ﷺ منا رہے ہیں اور اتحاد وحدت اور عشق رسول کا پیغام عام کر رہے ہیں عشق رسولِ پاک کی یہ ریلی سید حاجن شاہ نقوی کی یادگار ہے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سید غلام شبیر نقوی کوکربلا معلیٰ سے لایا گیا فلسطین کا مفلر پہنایا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree