علامہ راجہ ناصرعباس کی زیرصدارت ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس،اہم امور پر مشاورت اور فیصلہ جات

01 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نومنتخب مرکزی کابینہ کا دوسرا باضابطہ اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت جماعت کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔اجلاس میں وائس چیئر مین علامہ سید احمد اقبال رضوی ،جنرل سیکریٹری ناصر عباس شیرازی، ڈپٹی  جنرل سیکریٹری سلیم صدیقی، سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی ،مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی ،سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین،سیکرٹری روابط سید محسن زیدی ،سیکرٹری تعلیم عارف علی جانی ،صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی شریک تھے۔ سیکرٹری امور خارجہ شفقت شیرازی نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں شہید قائد کی برسی کی سالانہ تقریب کو حتمی شکل دینے سمیت اہم ملکی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 26جولائی کو شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے "مہدی برحق" کے عنوان سے اسلام آباد میں شایان شان جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ جماعت کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور اسے وسعت دینے کے لیے تجاویز و آراء کا بھی تبادلہ ہوا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت صوبہ پنجاب کے لئے ورکنگ کمیٹی کا قیام عمل میں آیا جس کا مقصد پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی فعالیت کی بہتری کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔ کمیٹی کو پنجاب کے اندر تین ماہ میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔مذکورہ کمیٹی تین ماہ کے فورا بعد صوبائی شوری کا اجلاس منعقد کرکے صوبائی صدر کے انتخاب کی ذمہ دار ہوگی ۔ملک اقرار حسین کو کمیٹی کا مسئول مقرر کیا گیا۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں علامہ عبدالخالق اسدی ، مولانا حسن رضا ہمدانی ،برادر حسن رضا کاظمی اور ایڈوکیٹ آصف رضا  شامل ہیں۔اجلاس میں آزاد جموں کشمیر کے تنظیمی امور پر بھی گفت و شنید کی گئی۔آزادکشمیر کے آرگنائزر علامہ سید یاسر سبزواری،علامہ حسنین گردیزی اور علامہ مقصود ڈومکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree