سفارت خانہ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام القدس کانفرنس کا انعقاد، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا خصوصی خطاب

29 اپریل 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)عالمی یوم القدس کی مناسبت سےاسلام آباد میں قائم سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مقامی ہوٹل میں القدس کانفرنس اور افطار ڈنر کا انعقادکیاگیا۔

 افطار ڈنر میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، پروفیسر ڈاکٹر منور پہنور، سینیٹر مشاہد حسین سید ، عبداللہ گل،خانم طیبہ بخاری سمیت ملک کی نامور مذہبی وسیاسی شخصیات ، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مقررین کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد کے ذریعے اسرائیل کو شکست دے سکتی ہے اور فلسطین کو آزاد کرایا جاسکتا ہے۔ تفرقہ اسرائیل کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree