افغانستان میں جاری شیعہ ہزارہ نسل کشی میں ملوث دہشت گردوں کو امریکا اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

22 اپریل 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے زیراہتمام کابل کے مظلوم شہداء کی یاد میں مشعلیں جلائی گئیں اور شہداء کی تصاویر پر پھول رکھے گئے۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے شیعہ ہزارہ نسل کشی کے خلاف نعرے لگا کر دھشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ کابل کے شیعہ تعلیمی اداروں اور مساجد پر دھشت گرد حملہ ہزارہ شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔ افغان حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو مکمل تحفظ دے۔ افغانستان میں بم دھماکے خودکش حملے اور معصوم انسانوں کا قتل عام طالبان حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ شیعہ نسل کشی پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی حیرت انگیز ہے۔ اگر فرانس میں دھشت گردی ہوتی ہے تو پوری دنیا چلاتی ہے کیا افغانی انسان نہیں ہیں؟ کیا پیرس میں بسنے والے انسانوں کا خون ہزارہ شیعہ کے خون سے زیادہ سرخ ہے؟انہوں نے کہا کہ داعش جیسی دھشت گرد تنظیموں کو امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے۔ ایک تعلیمی ادارے کو خون میں نہلا کر انسان دشمن دھشت گردوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کی ہے۔ معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام کرنے والے درندوں کو کس کی سرپرستی حاصل ہے ؟ افغانستان کی طالبان حکومت اس سوال کا جواب دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree