Print this page

زائرین کے متعلق این سی او سی کا نوٹیفکیشن کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا، علامہ راجہ ناصرعباس

21 ستمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چہلم امام حسین علیہ السلام کی غرض سےعراق جانے والے زائرین پر این سی او سی کی طرف سے کڑی شرائط عائد کرنے کو امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے بیرون ممالک سفر کرنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی طرف سے پاکستانی زائرین کی جو تعداد مقرر کی گئی ہے اس میں پاکستانی ادارے کی طرف سے کمی کے فیصلے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں کو جو سہولیات میسر ہیں حکومت پاکستان  زائرین کو بھی وہی سہولیات فراہم کرے۔زائرین کے متعلق این سی او سی کا نوٹیفکیشن کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ایک ریاستی ادارے کی طرف سے اس طرح کے متعصبانہ اقدام نے وطن عزیز کے آٹھ کروڑ سے زائد اہل تشیع میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے  ایک ہفتے کے مختصر ترین سفر کے لیے  قرنطینہ اور مختلف ٹیسٹس کی غیر ضروری شرائط پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سفر کے لیے ان شرائط کو لاگو کیا جائے جو عالمی معیار سے مطابقت رکھتی ہوں۔زائرین پر غیر ضروری پابندیاں جگ ہنسائی کا باعث بنیں گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree