Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ایم ڈبلیوایم کے سینئررکن سجاد اکبر زیدی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت

07 مئی 2021

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سینئر تنظیمی ساتھی ،سابق سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی سجاد اکبرزیدی کی اہلیہ محترمہ سیدہ شاہین رضوی کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ےتعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا کہ برادر عزیز سید سجاد اکبر زیدی کی اہلیہ محترمہ کے بارضائے الہی دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرجانے کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار جناب شہزادی کونین علیہ السلام میں محشور فرمائے، برادر سجاد اکبرسمیت ان کی صاحبزادیوں اور دیگر پسماندگان کو اپنی بارگاہ عالیہ سے صابرین کیلئے موجود عظیم اجر عنایت فرمائے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree