یکم جون مظلوموں کے ظالموں کے خلاف قیا م کا دن ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

01 جون 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے، نواز لیگی حکومت ملک گیر فوجی آپریشن کا حکم دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے کیتھولک گراؤنڈ میں علامہ اعجاز بہشتی، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی اور علامہ مبشر حسن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور خاص طور پر کراچی میں جاری اہل تشیع کی نسل کشی نے غمزدہ کر دیا ہے، شہداء کے ورثاء ہماری جانب امید افزا نظروں سے دیکھتے ہیں, اس لئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے مطابق شیعہ نسل کشی کے خلاف اتوار یکم جون کو سندھ کے وزیراعلٰی قائم علی شاہ کی سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، اس احتجاج کا آغاز نمائش چورنگی سے ریلی کی شکل میں کیا جائے گا، جہاں سے ریلی سی ایم ہاؤس تک جائے گی اور وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا، عوام ریلی اور دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

 

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ نام نہاد ٹارگٹڈ آپریشن کے 9 مہینوں میں بھی کراچی میں ناامنی کا راج رہا، دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز، جرائم پیشہ افراد اور خاص طور پر کالعدم یزیدی تکفیری دہشت گرد ٹولے بے جرم و خطا پاکستانی شہریوں کا قتل عام کرتے رہے، آپریشن تو ان کو ٹارگٹ کرنے میں مکمل ناکام رہا لیکن وہ چن چن کر شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کرتے رہے اور تاحال کر رہے ہیں۔ آپریشن کو تقریباً 9 ماہ ہونے کو آئے ہیں، آج تک 120 سے زائد شیعہ مسلمان ہدف بنا کر شہید کئے جاچکے ہیں۔ ان شہداء میں شیعہ علماء و ذاکرین، ڈاکٹرز، انجینیئرز، وکلاء، سرکاری افسران، معلمین اور دکانداروں سمیت تاجر بھی شامل ہیں، خاص طور سے کاروباری حضرات اب کالعدم یزیدی تکفیری دہشت گرد ٹولوں کا نیا ہدف ہیں، یہ رجحان پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کراچی کے کئی خاندانوں کی اقتصادی نسل کشی کے بھی مترادف ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر ملک اور انسانیت دشمنوں کی سرپرستی کرنے کی جو مذموم پالیسی حکمرانوں نے اختیار کر رکھی ہے، اس سے ملکی سالمیت اور سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے، سندھ حکومت کا سربراہ ایک نااہل شخص ہے اور بدقسمتی سے وہی نااہل شخص ہی وزیر داخلہ بھی ہے، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی اس روش کو ترک کریں، جس کے تحت دہشت گردوں کو قوت اور طاقت مل رہی ہے، وہ کالعدم یزیدی تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں کسی بھی بہانے سے اجتماع کرنے کی اجازت نہ دیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے قائدین آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سن لیں کہ اگر شیعہ نسل کشی نہ رکی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ یونہی جاری رہا تو یہ احتجاج نوابشاہ کے زرداری ہاؤس، لاڑکانہ میں نوڈیرو ہاؤس اور کراچی میں بلاول ہاؤس کے سامنے ہوگا، دہشت گردی کے خلاف پارٹی منشور میں لکھ دینا کافی نہیں ہوتا بلکہ منشور پر عمل کرنا ہی ایک واقعی عوامی پارٹی کا کارنامہ ہوتا ہے، جھوٹے وعدوں سے عوام کو بہلانے والے سن لیں کہ عوام کے پاس متبادل آپشنز موجود ہیں اور وہ آپ کی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، بہتر ہوگا کہ آئینی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے عوام کا تحفظ کریں، ورنہ ناکامی قبول کرتے ہوئے حکومت سے دستبرداہوجائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree