ہم امریکہ کو برا کہتے ہیں مگر اصل برائی کی جڑ سعودی عرب ہے، مبشر لقمان

16 ستمبر 2013

وحدت نیوز(لاہور ) سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سانحے کے شہداء کی مائوں، بہنوں اور شیعہ قوم کے پرامن احتجاج نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اصل ماجرا کیا ہے، میں نے ہمیشہ کہا کہ اسلام کے اصل دشمن اندر ہیں، اسلام کے اصل دشمن یہ نام نہاد مسلمان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ''مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہم امریکہ کو برا کہتے ہیں مگر اصل برائی کی جڑ سعودی عرب ہے۔ مسلمانوں کی معاشی، سیاسی اور اقتصادی بدحالی کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔ عرب لیگ مسلمانوں کی نہیں عربیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ پوری دنیا مسلمان ممالک کے تیل پر پلتی ہے۔ سعودی عرب اور مسلم ممالک اگر اسلام سے مخلص ہیں تو ذرا ایک بار تیل کی فروخت ڈالر کے بجائے یورو یا کسی اور کرنسی میں کریں، امریکہ کو لگ پتہ جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف بڑی بڑی باتیں کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب خود مسلمانوں کے حقوق کا غاصب ہے۔ شام میں جو حالات ہیں، اس پر میں نے پروگرام بھی کیا ہے کہ یہ ثابت ہے کہ کیمیکل ہتھیار کس نے چلائے اور کس سعودی شہزادے نے خریدے اور کس نے فراہم کئے، مگر ابھی بھی ہماری آنکھیں نہ کھلیں تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree