ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے خصوصی افراد کے وفد کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات

23 جنوری 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد)گلگت بلتستان کے معذور افراد کے نمائندہ ادارے ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد کا ایک وفدتشہیراتی دورے پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی کے ساتھ ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا، وفد کی قیادت ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے چیئرمین ارشاد حسین کاظمی کر رہے تھے ،وفد بارہ خصوصی افراد اور چھ کیمونٹی ورکرز پر مشتمل تھا،علامہ صاحب نے از خود وفد کے اراکین کو خوش آمدید کہا،شرکاء وفد نے ملک اور بالخصوص گلگت بلتستان میں موجود خصوصی افراد کو درپیش سماجی اور معاشرتی مسائل سے متعلق علامہ امین شہیدی  کو تفصیلاً آگاہ کیااور باور کرایا کہ علماء کرام معاشرہ ساز طبقہ کہلاتا ہے اور علماء کرام اپنے وعظ ونصیحت کے ذریعے سوسائٹی کو خصوصی افرادکے متعلق شعور و آگاہی دلاسکتے ہیں علامہ صاحب نے VWFکی خدمات اورکوششوں کو بہت سراہا، انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروانی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree