وحدت یوتھ مملکت پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے عملی دفاع کے لئے تیار ہے،فضل عباس ایڈوکیٹ

09 نومبر 2013

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وحدت یوتھ مملکت پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے عملی دفاع کے لئے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت یوتھ کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دشمن کان کھول کر سن لے کہ ہمیں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری سے دور نہیں کیا جا سکتا،لبیک یا حسین (ع) ہمارا شعارہے۔کربلا ہمارے لئے آئین زندگی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک بھر کے جوان اپنی صلاحیتوں اور قابلیت سے دشمن پاکستان اور دشمنان اسلام کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

 

سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ وحدت یوتھ ملت کے جوانوں کو متحد کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ وحدت یوتھ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ملک بھرکے غیور اور ہونہار جوانوں کو جمع کیا جا رہا ہے تا کہ مملکت خداداد پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے۔وحدت یوتھ کے مرکزی مسؤل کاکہنا تھا کہ عاشورا میں ہمارے لئے درس عبرت موجود ہے اور نوجوانوں کو چاہئیے کہ عاشورا کی تحریک کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وحدت یوتھ بہت جلد ملک گیر سطح پر وحدت یوتھ پارلیمنٹ کا تعارف پیش کرے گی جس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز ہنر مند جوانوں کو نمائندگی دی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree