وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت اسکائوٹ پاکستان اوپن گروپ کےزیر اہتمام اسکائوٹ لیڈر کورس اور پہلی مرکزی رحمت اللعلمین اسکاوٹ جمبوری کامیابی کے ساتھ فیصل آباد کی تحصیل چنیوٹ میں جاری ہے ، اس مرکزی اسکائوٹ کیمپوری میں پاکستان بھر سے اسکائوٹس شریک ہیں ، کیمپ کے دوسرے روز کا آغاز نماز فجر کی باجماعت ادائیگی کے بعد شروع ہوا ، آغا نسیم کاظمی نے اسکائوٹس کو درس اخلاق دیا ، جس کے بعد نوجوانوں کے معروف مقرر آغا نقی ہاشمی نے انقلاب اسلامی کے ثمرات پر خصوصی گفتگو کی ، مرکزی وحدت اسکائوٹ چیف برادر اختر عمران نے اسکائوٹ سے حلف لیااس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وحدت اسکائوٹس انسانیت کی خدمت اور مملکت خدادا پاکستان کی حفاظت و استحکام کے لئے اور نصرت امام ع کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔بعد ازاں وحدت چیف اسکاوٹس برادر اختر عمران نے پرچم کشائی کی ، پنجاب بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم نے کیمپ کادورہ کیا اور اسکاوٹنگ کا تعارف کردار و تاریخ کے موضوع پر گفتگو کی ، اسکائوٹس کی فکری تربیت کے لئے ملٹی میڈیاپر ڈاکومنٹری شہید ڈاکٹر مصطفی چمران دکھائی گئی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال نے ولایت فقیہ کے عنوان پر خطاب کیا جبکہ برادر ناصر شیرازی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ، برادر فضل عباس نقوی مرکزی مسئول وحدت یوتھ، مرکزی سیکریٹری تعلیم آقا مظہر کاظمی نے اسکائوٹ کیمپوری میں خصوصی شرکت کی۔