ناصر ملت کے فرمان پر لاکھوں جوان وطن کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں، فضل عباس نقوی

15 اگست 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد) ناصر ملت کے فرمان پر لاکھوں جوان وطن کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف وطن دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی سالمیت داؤ پر لگی ہے، عوام اور ملک کو تحفظ دینے والے ادارے ناکام ہوچکے ہیں، سرحدی خلاف ورزی اور ڈرون حملے جاری ہیں، جس پر حکومت اور ریاستی ادارے خاموش ہیں، ان اداروں کی کمزوری اور خیانت کی وجہ سے یہ حالات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد وحدت حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کا فرمان ہمارے لئے آئین کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کے لاکھوں جوان ناصر ملت کے فرمان پر اپنی جانوں کے نذرانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

 

فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کے جوان طبقے کو چاہئیے کہ مادر وطن کے استحکام اور بقاء کی خاطر ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں اور اس بات کا عہد کریں کہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر رکھ دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی فی الفور اپنی وطن دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا اعلان کریں، پاکستان کی ملت جعفریہ کا ہر جوان قائد وحدت کے حکم پر وطن عزیز کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے میدان عمل میں حاضر نظر آئے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree