میلاد اور عزادای کے حوالے سے ملت تشیع کوئی دباؤ یا بلیک میلنگ قبول نہیں کریگی،علامہ حسن ظفر نقوی

30 نومبر 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملت تشیع میلاد النبی اور عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے کوئی دباؤ یا بلیک میلنگ قبول نہیں کرے گی ، پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے پیدا ہونیوالی پیدا ہونیوالی موجودہ صورتحال ہمارے لئے نئی نہیں ہم چودہ صدیوں سے ایسے حالات کا مقابلہ خندہ پیشانی کے ساتھ کر رہے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی عزم و حوصلے کے ساتھ میدان میں حاضر رہیں گے، انہوں نے ان خیالات کا ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہفت روزہ وحدت کو دئیے گئے خصوصی انٹر ویو کے دوران کیا ، علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم کے موقع پر راولپنڈی اور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جو بھیانک کھیل کھیلا گیا اسے شیعہ سنی علمائے کرام نے مل کر نہ صرف ناکام بنایا بلکہ جراتمندی کا مظاہرہ کریتے ہوئے وطن شمن عناصر کے چہروں سے نقاب بھی الٹ دیئے ،الحمد للہ آج شیعہ اور سنی مکاتب فکر سمیت تمام مسلمان متحد ہو کر دہشت گردوں کے مد مقابل کھڑے ہیں اور دہشت گرد تنہا ہیں ۔



انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار راولپنڈی ایک منظم سازش کا حصہ تھا، جس کے فوراً بعد عید میلاد النبی ؐ اور عزاداری امام حسین ؑ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ شروع ہو گیا ، ایک ناصبی ٹولہ جسے مقامی اور بین الاقوامی خفیہ ہاتھوں کی سرپرستی حاصل ہے ، پورے عالم اسلام کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے ، ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ اسلام اور عالم اسلام کے خلاف کے کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم حکوت وقت کو متنبہ کرتے ہیں کہ تشیع کوئی چھوٹا گروہ نہیں ،بلکہ ایک ملت ہے اسے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے ، ہم محب وطن ہیں جبکہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں ، دنیا نے دیکھا کہ سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں کس طرح فرقہ ورانہ فسادات پھیلانے کی کوشش کی گئی اور پورے پاکستان میں شیعہ سنی علمائے کرام اور عوام نے اپنے اتحاد کی قوت سے اسے ناکام بنایا ، ہم علمائے اہلسنت اورعوام کے اس جراتمندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فسادی زہر اگلنے والے دہشت گردوں کے مراکز کو بند کیا جائے ، راولپنڈی میں جلائی جانیوالی مساجد، اور امام بارگاہوں کی سرکاری سطح پر تعمیر نو کرائی جائے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ میلاد اور عزادای کے جلوسوں پر پابندی لگانے کا خواب دیکھنے والے سن لیں کہ وہ اپنی یہ حسرت قبر میں ہی لے کر جائیں گے ، یہ جلوس عزا و میلاد ساری دنیا مل کر بھی ختم نہیں کر سکتی ، انہوں نے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں راولپنڈی سے گرفتار کئے گئے بے گناہ عزاداروں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree