وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی 4 روزہ دورے پر شہداء کی سرزمین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے موقع پر وہ مجالس عزا و دیگر محافل سے خطاب کریں گے جبکہ علمائے کرام اور عمائدینِ کوئٹہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کے دورے کی مناسبت سے پہلی رات کو ماہ شعبان کی فضیلت کے مناسبت سے امام بارگاہ ہزارہ نیچاری میں ایک پر نور مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مجلس 18,19,20,21 کو بھی منعقد ہوگی۔ مومنین و مومنات اس پر نورمجلس میں بھر پور شرکت کریں۔