وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہدائے پاکستان کے زیراہتمام 5 جنوری کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے قومی امن کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، دونوں جماعتوں کی طرف سے علمائے کرام، عمائدین، شہداء کے ورثاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، تقریباً 3 ہزار سے زائد افراد کو اس قومی امن کنونشن میں مدعو کیا جا رہا ہے۔ کنونشن میں ملک میں جاری دہشتگردی اور شدت پسندی کیخلاف پاک فوج کی حمایت کا اعلان، ملک کے دفاع اور شیعہ سنی اتحاد کا عظیم الشان مظاہرہ کیا جائیگا۔