غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنیوالے حکمران ملک کا وقار مجروح کر رہے ہیں، کمانڈر بہادر ہو تو پاک فوج بھی معجزہ دکھا سکتی ہے، علامہ شفقت شیرازی

10 دسمبر 2013

وحدت نیوز ( قم المقدس) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مسئول امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ شہداء کا مقدس خون غیور قوموں میں زندگی کی نئی حرارت ، جوش و جذبہ ، تحرک اور بیداری کی لہر پیدا کرتا ہے، خود کش حملہ آور ، ٹارگٹ کلرز اور ان کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر سن لیں کہ شہید پرور قوم کو موت سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا،انشاء اللہ ہم کربلائی عزم کے ساتھ ملک و مذہب کے خلاف ہونیوالی دشمن کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے،  انہوں نے ان خیالات کا اظہار علامہ دیدار جلبانی کی مظلومانہ شہادت کے تناظر میں ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں منعقدہ رتعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ، علامہ شفقت شیرازی کاکہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنیوالے حکمران ملک کا وقار مجروح کر رہے ہیں، حکمرانوں کی طالبان نواز پالیسیوں کے نتیجے میں پوار ملک بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے ، علمائے کرام ، سیاستدنوں ، تاجروں ، ڈاکٹروں ، وکلا اور دانشوروں سمیت کسی بھی شہری کو تحفظ حاصل نہیں ، بالخصوص کراچی میں شیعہ سنی علمائے کرام اور اکابرین کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے راہنما علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے محافظ کی مظلوما نہ شہادت  اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں محب وطن عوام کی نظریں افواج پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ، حالات کو درست کرنا موجودہ حکمرانوں کے بس بات نہیں ، تاہم اگر کمانڈڑ دلیر اور شجاع ہو تو پاک فوج معجزہ دکھا سکتی ہے ۔ انہوں نے علامہ دیدار جلبانی کی مذہبی و ملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، اجلاس میں شہداے کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree