علامہ ناصر عباس آف ملتان کی شہادت نہ فقط ذاکرین بلکہ تمام ملت تشیع کا مشترکہ عظیم نقصان ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

17 دسمبر 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک میں حکومت نام کی کوئی شہ دکھائی نہیں دیتی ، شریف برادران نے دہشت گردوں کے سامنے عملی طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، جو حکمران اپنے صوبے میں قیام امن کے لئے دہشت گردوں کو بھتہ دیتے ہوں وہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کس طرح پوری کر سکتے ہیں ، علامہ ناصر عباس آف ملتان کی شہادت ملت تشیع کا مشترکہ نقصان ہے ، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے معروف ذاکر اہل بیت علیہ السلام علامہ ناصر عباس آف ملتان کی لاہور میں المناک شہادت پر مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے  میڈیا سیل کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مسلسل دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات مذاکرات کا کھیل کھیلنے کی کوشش میں مصروف ہے ، جب کہ دہشت گرد مسلسل ہمیں لاشوں پر لاشوں کے تحفے بھیجے جا رہے ہیں ، اسٹیٹ دہشت گردوں اور دہشت گردوں دونوں پر قابو پانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے ، حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ عوام اب خود اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کا آغاز کریں ، ملک کے دیگر شہروں کی طرح آب لاہور جیسے پر امن شہر میں  ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیاں  باعث تشویش ہیں  ، اگر شریف برادران وطن عزیز کو اس کا امن نہیں لوٹا سکتے تو مسند اقتدار کو خیر باد کہ دیں ، عوام ان نا اہل حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں ۔

 

علامہ ناصر عباس آف ملتان کی المناک شہادت نہ فقط ذاکرین کا بلکہ تمام ملت تشیع کا مشترکہ عظیم نقصان ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، غم کی اس گھڑی میں  مجلس وحدت مسلمین کے تمام علماء ، اکابرین ، ذمہ داران اور کارکنان علامہ ناصر عباس کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان کی جوار آئمہ معصومین علیہ السلام میں  جگہ کے حصول کے لیئے دعا گو ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree