علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نومنتخب ایرانی صدر آغائے حسن فریدون روحانی کو مبارک باد

18 جون 2013

rohani nasir copyوحدت نیوز (اسلام آباد ) ملت پاکستان بالخصوص مجلس وحدت مسلمین پاکستان پر امن ،منصفانہ ، عادلانہ اور شفاف انتخابات کے نتیجے میں صدرجمہوری اسلامی ایران منتخب ہو نے پر آغائے حسن فریدون روحانی کو مبارک باد پیش کر تی ہے ، جمہوری اسلامی ایران میں انتقال اقتدار کا عادلانہ نظام پورے دنیا کے لئے باعث تقلید ہے ۔ امید ہے کہ پاکستان اور ایران میں بر سر اقتدار آنے والی دونوں نئی حکومتیں خطے میں قیام امن اور باہمی مظبوط روابط کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گی ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس اسلام آباد سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ امام سید علی خامنہ ایٰ کی مدبرانہ قیادت میں حکومت اسلامی اپنی عوج کمال کی جانب گامزن ہے ، اور ایک مرتب پھر مظبوط جمہوری حکومت کی تشکیل رہبر معظم کی با بصیرت قیادت کی ہی مرہون منت ہے ، امید ہے کہ نومنتخب صدر جمہوری اسلامی ایران آغائے حسن روحانی رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ایٰ کے فکر و فلسفے کی روشنی میں حکومت اسلامی اور ملت اسلامی کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل دونوں نئی حکومتوں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ، پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ ایران اور پاکستان کی حکومتیں کسی بھی بیرونی پریشر کو مسترد کر تے ہو ئے جلد از جلد اس منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔ جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے مذید قریب لانے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قائم تعلقات صدیوں پر محیط ہیں ، جن کی بنیاد اسلامی ثقافت ، اسلامی فن تعمیر ، اسلامی تعلیما ت ، اسلامی حجاب او ر سب سے بڑھ کر اسلامی انقلاب کے عشق و محبت ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور نومنتخب ایرانی صدر آغائے حسن فریدون روحانی پاک ایران برادرانہ اسلامی تعلقات کووسعت دینے کے لئے اپنی تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree