علامہ دیدار جلبانی کی شہادت طالبان کی حامی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

04 دسمبر 2013
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ علامہ دیدار علی جلبانی کے قاتل چوبین گھنٹوں میں گرفتار کئے جائیں ورنہ فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے، علامہ دیدار جلبانی کی شہادت امن کے متوالوں کی وطن کے دفاع کی راہ میں ایک بڑی قربانی ہے، یہ واقعہ طالبان کی حامی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈویژنل دفتر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ امین شہیدی، علامہ اعجاز بہشتی، اہل سنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ مختار امامی، ایڈوکیٹ تصور نقوی، علامہ علی انور جعفری بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک میں امن نایاب ہوتا جارہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، عوام آج رینجرز، پولیس، حکومت اور دیگر اداروں سے مایوس ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ڈرون حملوں کا جواز فراہم کرنے والی جماعتیں بتائیں کہ علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت کا ڈرون حملوں سے کیا واسطہ ہے، ایسے لوگ قوم کو کنفیوژ کررہے ہیں، ایسے لوگوں اور ان کی جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے،جبکہ ان دہشت گردوں کا اسلام کیساتھ کوئی تعلق نہیں، کراچی کو قاتلوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انھوں نےبتایا کہ صبح 10 بجے ایم اے جناح روڈ پر علامہ دیدار جلبانی کی نماز جنازہ ہوگی، انھوں نے کہا کہ سڑکوں پر لوگ مارے جارہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، دہشت گردوں کو ریاستی اداروں نے تقویت دی ہے۔ دہشت گرد درندے ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ کل احتجاج کیا جائیگا، کل سیاہ پرچم لہرائے جائیں۔ انھوں نے کہا میں نئے آرمی چیف سے کہتا ہوں کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا جائے، ہم ریاستی اداروں سے ناامید ہوتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ناکام حکمران ہیں، جو عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree