علامہ حسن ظفر نقوی خیر العمل فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے سربراہ مقرر

06 جون 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبے خیر العمل ورکنگ اینڈڈیولپمنٹ ٹرسٹ(رجسٹرڈ)کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اہم فیصلہ جات ہوئے ، جن کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی کو خیر العمل ورکنگ اینڈڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، خیر العمل ورکنگ اینڈڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نثار علی فیضی نے شرکائے اجلاس کو ٹرسٹ کی جانب سے ملک بھر میں جاری فلاحی منصوبوں پر بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ریگزاروں سے لیکر گلگت بلتستان کے پہاڑی دروں تک ٹرسٹ کے مفاد عامہ کے منصوبے جاری ہیں ، جن میں مساجد ، امام بارگاہوں ، مدارس، ڈسپنسریز، ہسپتال اور اسکول شامل ہیں ، اندرون سندھ میں شکارپور، بدین ، ماتلی ، جیکب آباد، پنجاب میں لیہ ، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، چکوال ، سرگودھا، ٹیکسلاسمیت ایبٹ آباد، مانسہرہ اور گلگت بلتستان میں رفاحی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے، جس سے عوام میں مجلس وحدت مسلمین کے لئے اچھے جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ خیر العمل ٹرسٹ کی فعالیت قابل ستائش ہے ، ٹرسٹ کے کاموں اور مخیر حضرات سے روابط کو مذید وسعت دینے کی ضرورت ہے،ٹرسٹ کے جاری منصوبوں میں امدگی اور پختگی کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے ،انشاء اللہ بہت جلد ملک بھر میں پینے کے میٹھے اور صاف پانی کے منصوبوں پر کا م کا جلد آغاز کیا جائے گا، واٹر ٹربائن ، ہینڈپمپس، آر او پلانٹس کے ذریعے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں دو کروڑ روپئے کی لاگت سے میٹھے پانی کے میگا پروجیکٹ پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔اجلاس میں بورڈآف گورنرز کے رکن علامہ مبارک موسوی، علامہ اعجاز بہشتی، سید مہدی عابدی ودیگر بھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree