وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کراچی گذری میں نجی شیعہ اسکول کی بس پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور اب عبادت گاہوں کے باہر بھی نماز یوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے یہ بات واضح ہے کہ یہ کالعدم گرہوں استعماری ایجنٹ ہیں جو اسلام کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انشا اللہ شیعہ و سنی مل کر ان دہشتگردوں کے مغموم عزائم کو ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ امین شہیدی نے گزری دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صیحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔دریں اثناءمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نمائندہ وفد نے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی کی سربراہی میں مقامی اسپتال میں گذری بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔