شیعہ ٹارگٹ نہ رکی اور قاتل گرفتار نہ ہوئے تو یکم جون کووزیراعلیٰ ہاوس کراچی، خیر پوراور نوڈیرو ہاوس کاگھیراؤ کیا جائے گا، علامہ احمد اقبال

24 مئی 2014

وحدت نیوز(کراچی) سندھ حکومت شیعہ نسل کشی کا نوٹس لے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرے بصورت دیگر شہداء کے خانوادوں کی قیادت میں یکم جون کو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کیا جائے گا، کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کی پشت پناہی کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ دینی مدارس کے نام پر دہشتگردوں کو پناہ دے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی رہنما علامہ صادق رضا تقوی، کراچی کے رہنما علامہ مبشر حسن، انجینئر رضا نقوی، علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، احسن عباس رضوی، اصغر عباس زیدی نے کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر منعقدہ احتجاجی علامتی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی دھرنے میں خانوادہ شہداء کے علاوہ مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ علماءکرام کی بھی بڑی تعداد احتجاجی دھرنے میں شریک تھی۔

 

شرکاء سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی میں قیام امن کے قیام میں بری طرح ناکام ہے، گزشتہ آٹھ ماہ میں 150 سے زائد شیعہ افراد کو شہید کیا جاچکا ہے اور حکومت آج تک کسی بھی ایک قاتل کا گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اگر کراچی میں شیعان حیدر کرار (ع) کے قتل عام کو روکنے اور کالعدم جماعتوں کے تکفیری دہشت گردوں اور سیاسی طالبان کو لگام نہیں دے سکتے تو فوری مستعفی ہوجائیں بصورت دیگر شیعہ قوم اپنے شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کرے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس و رینجرز میں موجود کالی بھڑوں کی سرپرستی میں کالعدم دہشتگرد گروہوں کے شہر میں دفاتر کھولے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ حکومت میں شامل وزراء پر نظر رکھیں، شہر قائد میں قتل و غارت گری کا بازار گرم ہے، اسمبلی میں موجود حکمران صرف قوم کو دھوکا دے رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ایک منظم سازش کے تحت پورے ملک میں کالعدم گروہوں کو حکومتی سطح پر پروموٹ کیا جا رہا ہے، کراچی شہر میں شیعہ نسل کشی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے شہر قائد کو کالعدم تکفیری جماعتوں کے دہشت گردوں او ر سیاسی طالبان کے حوالے کردیا ہے، روزانہ بے گناہ تاجروں، ڈاکٹرز، وکلاء اور انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ وزیراعلیٰ سندھ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ جس وزیراعلیٰ کے صوبے میں ناامنی کی بدترین صورتحال ہو اور شہری ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے سائے میں زندگی گزار رہے ہوں، ایسے صوبے میں وزیر داخلہ کا نہ ہونا اس بات کا غماز ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور اس کی تمام اتحادی جماعتیں سندھ میں قیام امن کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کو متنبہ کیا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی کا نوٹس لیا جائے اور شہداء کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر شیعہ قوم انصاف کے حصول کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree