وحدت نیوز(گلگت) انقلاب انقلاب سننے کو ملتا ہے مگر انقلاب کا نعرہ لگانے والے خود اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، اصل انقلاب وہ تھا جو گلگت بلتستان کی غیور عوام 1948 ء کو نومبر کے مہینے میں لائی تھی،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں شعیان حیدر کرار پر ظلم کے پہا ڑ توڑدیئے گئے،ایک ڈرون حملے میں مرنے والے دہشت گردوں پر حکومت سوگ منا رہی ہے خوفزدہ ہے،ان خیالات کا اظہارسینیٹرسید فیصل رضا عابدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے مومن بازار میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے پورے ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے،پاکستان میں سعودیہ کی ا یماء پر کشت و خون بہایا جارہا ہے، تمام جما عتوں نے حکیم اللہ محسود کو مائی باپ مان لیا ہے، ان جماعتوں کو بے گناہ عوام کا خون نظر نہیں آتا، امن کا دم بھرنے والے حکمران سوات سمیت شمالی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں امن قائم کر لیں پھر مذاکرات کی با ت کریں، ہم سے زیادہ پاکستان کا وفا دار کوئی نہیں ہے، مذاکرات کے لئے سنی اتحاد کونسل سمیت اہل تشیع کو بھی شامل کیا جائے جس دن علماء اجازت دینگے طالبان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اس دور میں عاشقان محمد (ص) کو متحد ہو نے ضرورت ہے۔