دہشت گردوں کے مقابلے کیلئے فوج اٹھارہ کروڑ عوام پر بھروسہ کرے، علامہ حسن ظفر نقوی

15 اگست 2013

وحدت نیوز (کراچی ) پاکستان کے 67 ویں یوم آزادی پر تمام مظلوم پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، پاکستان ایک مرتبہ پھر آزادی کا طلبگار ہے، دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ نے ہمارے وطن کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، بانیان پاکستان کے فرامین کو ردی کی ٹوکریوں کی نذر کر دیا گیا ہے، تمام مکاتب فکر کو اکھٹا ہوکر ملک دشمن عناصر کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا، نوجوان اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، یوم آزادی پر عہد کریں کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی کے ساتھ ساتھ، سامراجی شکنجے سے آزادی کی بھی جدوجہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے 67 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قیام کے 67 برس بعد بھی اندرونی اور بیرونی محازوں پر دہشت گردوں کا سامنا کر رہا ہے، جھوٹ وہ لعنت ہے جس نے ہمارے ملک و قوم کو ترقی کرنے سے روکا ہے، حکمران اور چند مفاد پرست سرمایہ داروں نے اس ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح (رہ) نے برطانوی سامراج سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلوائی لیکن آج ہمارے وطن فروش حکمرانوں نے اس آزاد وطن کو امریکی سامراج کی غلامی میں دے دیا۔ آج ایک مرتبہ پھر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ چاہے جو قربانی بھی دینی پڑے لیکن ہم اپنی مادر وطن کو امریکی غلامی سے آزاد کروا کے ہی دم لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree