دہشت گردوں کے سرپرست رانا ثناء اللہ اور ڈی پی او بھکر سرفراز فلکی کو فوری برطرف کیا جائے ، علامہ امین شہیدی

24 اگست 2013

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے بھکر میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق شہداء کے جنازوں میں شرکت کی۔ کوٹلہ جام میں شہید کی نماز جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا سبب اس وقت پنجاب حکومت اور اس کے کابینہ میں شامل حکومتی وزیر راناثناء اللہ ہے ۔ جو در حقیقت دہشتگردگروپوں کی سرپرستی میں ملوث ہے۔ کالعدم مسلح دہشت گردوں نے پولیس کی سرپرستی میں شیعہ آبادی پر حملہ کر کے نہتے لوگوں کے خون سے حولی کھیلی اور بھکر پولیس دہشت گرودں کی معاونت کرتی رہی۔ستم ظریفی یہ ہے کہ راناثناء اللہ اور پنجاب حکومت کے ایماء پرڈی پی او سرفراز فلکی اپنی نا اہلی چھپانے کے لیئے بے گناہ عوام کو ہراساں کر رہا ہے ۔

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او سرفراز فلکی کو بر طرف کیا جائے اور واقعے کا ایف آئی آر ان کے خلاف درج کی جائے جو علاقے میں کالعدم دہشت گردوں کا سر پرست بنا ہوا ہے ۔ رانا ثناء اللہ اپنے گذشتہ دور کے ایجنڈوں کی تکمیل چاہتا ہے پنجاب اس وقت مکمل دہشت گردوں کے ہاتھوں یر غمال ہیں وفاقی حکومت اگر قیام امن میں مخلص ہیں تو وہ رانا ثناء اللہ کو وزرات سے بر طرف کرکے پنجاب کو تباہی سے بچایا جائے ۔

 

علامہ امین شہیدی نے اپنے خطاب میں عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھکر میں ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں سے ہجرت کرکے آئےہوئے دہشت گرد علاقے کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اگر علاقے میں حکومت امن کی بحالی کیلئے مخلص ہیں تو ان دہشت گردوں کو واپس اپنے علاقوں میں بھیجا جائے تاکہ یہاں کی عوام امن اور سکھ چین کی زندگی گذار سکیں۔ یادہے مجلس وحدت مسلمین نے واقعے کیخلاف 3روزہ سوگ کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہیں بروز اتوار 25اگست کو بھکر دہشت گردی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree