وحدت نیوز(گلگت) پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میں 22سنی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ملکی سلامتی اور بقاء کی جنگ انشاء اللہ ہم مل کر لڑئیں گے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکا بنا کر ملک کو امن اور سلامتی کا گہوارا بنائیں گے،دہشت گردوں کا ہدف پاکستانی فورسز،علمائے اہل سنت، علمائے اہل تشیع ہیں جو حقیقت میں پاکستا ن کا فطری دفاع ہیں۔ان خیالات کااظہار سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی جانب سے مومن بازار میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کا سب بڑا نشانہ سنی شیعہ مکتب ہے ، مزارات ، مساجد، امام بارگاہیں اور دیگر مقامات پر ہم خاک و خون میں غلطاں کیئے گئے ، جب پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کر نے کا وقت آیا تو ان دونوں مکاتب کو نظر انداز کر دیا گیا ، پاکستان کے قیام میں شیعہ سنی علماء و عوام نے جس طرح قربانیوں کی اعلیٰ مثالیں قائم کی تھیں ، اب پاکستان کو بچانے کے لئے بھی اسے جذبے کے ساتھ میدان میں کھڑے رہیں گے ۔