وحدت نیوز(اسلام آباد) وزیر اعظم پاکستان نے پاکستان دشمن عناصر کالعدم تحریک طالبان سے ہمدردی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل طالبان سے مزاکرات کا فیصلہ کر کے اٹھارہ کڑوڑ عوام کے جذبات سے کھیلاہے علامہ اعجاز بہشتی مرکزی سیکریڑی شعبہ تبلیغات مجلس و حدت پاکستان کی وحدت نیوز سے گفتگو ۔طالبان اور تمام دہشت گرد کالعدم تنطیموں کے خلاف جلد از جلد آپریشن ہو ناچاہیے تاکہ پاکستان کے معصوم اور محب وطن عوام کو ان کے شر سے نجات دلا ئی جاسکے۔
علامہ اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کسی صورت مزاکرات کے مستحق نہیں ہے ان کے شرسے افواج پاکستان ،سیاست دان ،پولیس اور بے گناہ عوام غرض کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں ہے ان کے ساتھ مزاکرات کر نا اور ان دہشت گردوں پر رحم کر نے کا مطلب ان کے ساتھ جرم میں برابرکے شریک ہونا ہے۔ طالبان آئے دن نہتے عوام اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلتے ہیں اور حکومت کا ان مٹھی بر عناصر کے سامنے گھٹنے ٹیکنا نہایت بزدلانہ فیصلہ ہے جس سے عوام اور خصوصا افواج پاکستان کا مورال ڈاؤن ہوگا۔