وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریڑی امورخارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی میڈیا سیل کو جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا مسئلہ ہے،حکومت کو چاہیے کہ امریکہ سے بھیک مانگنے کے بجائے ان کے سامنے ڈٹ جائے امداد کی خاطر ملک کی سالمیت کو نہ دائوپر نہ لگایا جائے،آخر کب تک بھیک مانگتے ہوئے گزارا کریں گے ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر یں تو ملک کو کسی سے مدد لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمارے حکمران اگر وطن سے مخلص ہوں تووہ ملک کو درپیش ہر مسائل کے حل نکال سکتیں ہیں اگر ملک سے کرپشن کی لعنت کو ختم کریں اور اعلٰی عہدوں پر محب وطن پاکستانیوں کو میرٹ پر جگہ دیں تو ریاست کو غلامی سے نجات مل سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا ہمیں افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے حکمران ایٹمی ریاست ہونے کے باوجود ملکی سالمیت کی حفاظت کر نے میں ناکام نظر آتے ہے،اور کرپشن ،لوٹ مار، مہنگائی اور مفاد پرستی کی وجہ سے ملک کی داخلی صورت حال روز بہ روز ناگفتہ بہ ہو تی چلی جارہی ہے ،جن حکمرانوں نے کشکول توڑنے کے نعرے لگائے وہ آج خود عالمی طاقتوں کے سامنےڈالروں کے عیوض ملکی غیرت و حمیت کا سودا کر رہے ہیں۔