جب تک بیرونی فنڈنگ کو بند نہ کیا جائے تب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی،علامہ امین شہیدی

21 مارچ 2014

وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ جب تک بیرونی فنڈنگ کو بند نہ کیا جائے تب تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی اور نہ فرقہ واریت بند ہوگی، کوئی ملک آپ کو بکاؤ مال سمجھے اور اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہے تو یہ کسی صورت درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ شام کی جنگ میں قطر، کویت، اردن اور ترکی کا بھی حصہ تھا لیکن اب انہوں نے خود کو الگ کر لیا ہے، اس کے نتیجے میں اب سعودیہ اور بحرین  تنہا رہ گئے ہیں،  بحرین کی حکومت سعودیہ کی وجہ سے قائم ہے کیونکہ عوام ان کے ساتھ نہیں ہے، پس اس صورت حال میں ان کو نئے حریف، نئے ساتھی اور نئی فوج چاہئے اور خطے میں اپنی پالیسیوں کو جاری رکھنے کیلئے کچھ ممالک سے مدد مانگ رہے ہیں، اسی لئے گذشتہ ایک ماہ میں ان کے کئی وفد پاکستان آئے اور پاکستان کے کئی وفد ادھر جا چکے ہیں، لیکن ہمیں کسی بھی ملک میں اپنی فوج یا اسلحہ بھیجنے سے گریز چاہیئے، قومی لیول پر اور برابری کی سطح پر تمام ممالک سے تعلقات ہونے چاہیں لیکن جب کوئی ملک آپ کو بکاؤ مال سمجھے اور اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا چاہے تو یہ کسی صورت درست نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  طالبان سے مذاکرات تو ہو جائیں گے مگر کبھی بھی دہشتگردی ختم نہیں ہو گی اور نہ فرقہ واریت بند ہو گی،اس لئے کہ  جب تک پیچھے سے پائپ لائن (بیرونی فنڈنگ) کو بند نہ کیا جائے اس وقت تک ممکن نہیں ہے کہ آپ ایسے لوگوں کو روک سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree