وحدت نیوز(جعفر آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے کونسلرز، سیاسی سیل کے اراکین اور تنظیمی شخصیات کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر محمد صادق عمرانی، صوبائی مشیر مذہبی امو اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالماجد جاموٹ و دیگر سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔ اس موقع پر تحصیل تمبو میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ بلوچستان محبان اہل بیت (ع) کی سرزمین ہے ، بلوچستان کو امن و محبت کا گہوارہ بناناایم ڈبلیو ایم کا بنیادی ہدف ہے، جس کے لئے ہم تمام محب وطن سیاسی قوتوں اور قبیلوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا قیام چاہتے ہیں ۔ بلوچستان کےبے گناہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا دکھ ہمارا دکھ ہے ، سپریم کورٹ اپنا عادلانہ کردار ادا کر تے ہو ئے جلد از جلد لاپتہ افراد وک بازیاب کروائے۔