وحدت نیوز ( اسلام آباد) پاکستان اس وقت قدرتی و انسانی سانحات کی شدید لپیٹ میں ہے ، حکومتی مشینری ان حالات میں اپنا کردارادا کرنے میں فیل ہوچکی ہے ۔ زلزلے سے سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نہایت افسوس ہے ۔ ان خیالات کا اظہارنثارعلی فیضی مرکزی سیکرٹری فلاح بہبو د مجلس وحدت مسلمین و مسئول خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان نے ڈیرہ اسماعیل خان ، لیہ اور جھنگ کے دورے سے واپسی پر ہیڈ آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو دہائیوں سے مسلسل قدرتی و انسانی سانحات کا شکار رہنے کے نتیجے میں عام آدمی کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والے غریب و پسماندہ عوام مشکلات کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب حکومتی کارکردگی صفر نہیں بلکہ منفی ہے جو خو د کسی سانحہ سے کم نہیں ۔ اس وقت قوم کو متحد ہونا پڑے گا اور ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے نئے جزبے اور امید کے ساتھ میدان میں اتر کر اپنا قومی کردار ادا کرنے ہوگا۔ خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان بلوچستان کے متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میںتنہا نہیں چھوڑے گیااس سلسلے میں ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس بلوا لیا ہے اور اس حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ 2010کے سیلاب کے متاثرین کی اب تک مدد کے سلسلے کا جاری رہنا عوام کی خدمت کے سچے عزم کی علامت ہے۔ اپنے دورے کو حوالے سے تفضیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈیر ہ اسماعیل خان اور لیہ میں ایک ہاوسنگ پروجیکٹ، 5مساجد، 1ڈسپنسری کا منصوبہ تکمیلی مراحل میں ہے اور عوام کی بھرپور دلچسبی کے حامل بن چکے ہیں جبکہ جھنگ میں جلد ہی اہم رفاہی منصوبہ جات پر کام شروع کیا جارہا ہے۔