وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فرہنگ علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر مظلوم شیعہ ہزارہ برادری پر ٹوٹنے والی قیامت صغریٰ پر اپنے شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت، نام نہاد آزاد عدلیہ اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریاستی ادارے شہریوں کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور عوام کو اپنے تحفظ کیلئے ازخود اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اب شیعہ نسل کشی روکنے کیلئے فیصلہ کن احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے۔