وحدت نیوز(کوئت) خاتم الانبیاء ویلفیئر سوسائٹی کویت (مجلس وحدت مسلمین کویت) کی حلف برداری اور شہید عارف الحسینی (رح) کی 35 ویں برسی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سوسائیٹی کی کابینہ کے ناموں کا اعلان اور بعد ازآں حلف برداری کا انعقاد ہوا جس میں عہدیداران نے اللہ تعالیٰ اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے روبرو عہد کیا کہ ہم اسلام و ملک عزیز پاکستان کی سربلندی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمان وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے جن عہدیداران سے حلف لیا سوسائٹی کے صدر حاجی سیف علی؛ سینیئر نائب صدر سید اخلاق حسین نقوی؛ نائب صدور محمد اسماعیل ، چوہدری ارشد ، سید عباس شگری ، محمد یاسر کربلائی ، رابطہ سیکرٹری غلام عباس، ندیم عباس؛ فنانس سیکرٹری سید علی حیدر نقوی؛ ظہیر عباس جبکہ سیکرٹری تعلقات عامہ کیلئے سید ساجد علی نقوی شامل ہیں ۔
بعد ازاں علامہ احمد اقبال رضوی نے شہید قائد علامہ عارف الحسینی رح کی پاکیزہ زندگی اور پاکستان میں تاریخ تشیع کے مختلف ادوار میں جدوجہد اور لازوال قربانیوں اور جہاں شہدائے ملت کو خراج تحسین پیش کیا وہیں اس امر کا اعادہ کیا کہ شہید عارف الحسینی رح کی جدوجہد قربانیاں درس کربلا کی یاددہانی کراتی ہیں ۔۔ اور آپکی سیرت پاکستانی قوم کیلئے قابل تقلید ہے۔