صدر ایم ڈبلیوایم برطانیہ مولانا ابرارحسینی کی جانب سے پاکستان میں عاشقان رسول ؐ پر حملوں کی مذمت

01 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(لندن) پاکستان میں عید میلاد النبی  کے موقع پر عاشقان رسول اللہ  پر حملے  کی مزمت اور گہرے رنج کا اظہار،آج مجلس وحدت مسلمین  برطانیہ کے صدر اورلندن ہائی ویکم کے امام جمعہ حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی نے امام علی سینٹر لندن میں نماز جمعہ سے  خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ مبارک ربیع الاول میں وطن عزیز پاکستان  میں بروز جمعہ جشن میلاد النبی میں دھماکہ ایک بڑی دھشت گردی ہے ایسی دھشت گردی ملک و ملت کی سلامتی پر حملہ ہے۔

ہم مجلس وحدت مسلمین برطانیہ، پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی طرف سے حالیہ پریس کانفرنس کی مکمل تائید کرتے ہیں اور اس دلخراش سانحہ پہ ملت پاکستان ، علماء کرام اور زعماء ملت کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں مزید اپنے بیان میں فرمایا کہ
ہم برطانیہ میں مستونگ میں عیدمیلاد النبی کے جلوس اور ہنگو مسجد  میں دھماکوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں  اور اس انتہاپسندانہ ظلم کی پرزور مذمت کرتے ھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree