سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم علامہ شفقت شیرازی کاقم المقدسہ میں مرکزی وصوبائی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ

03 فروری 2023

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی طرف سے رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ شیخ احمد علی نوری،ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماعلامہ شیخ اعجاز بہشتی ،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی اور نوجوان مصنف و صحافی توقیر کھرل کے اعزاز میں عشائیہ۔معزز مہمانوں کی میزبانی میں موسسہ باقرالعلوم اور ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ کے اراکین پیش پیش قومی سلامتی، بین الاقوامی صورتحال اور تکفیری بل جیسے موضوعات زیربحث ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امورخارجہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے  رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان علامہ شیخ احمد علی نوری،ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ شیخ اعجاز بہشتی ،ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی ، اور نوجوان مصنف و صحافی توقیر کھرل کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

 اس موقع پر قومی سلامتی، بین الاقوامی صورتحال اور تکفیری بل جیسے موضوعات زیربحث آئے۔ گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ اور موسسہ باقرالعلوم کے مسئولین نے بھی حصہ لیا۔ حاضرین نے پاکستان میں جاری سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ تکفیری بل کے پس پردہ محرکات کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پشاور میں ہونے والے خودکش حملے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ حاضرین مجلس نے تکفیری بل اور دہشتگردانہ کارروائیوں کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی تکفیری بل کو نہیں مانتے اور قائد اعظم و علامہ اقبال کے وارث ہونے کے ناطے وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree