وحدت نیوز(پرتگال) پاکستان میں گذشتہ 80دنوں سے زیادہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس اور علامہ سید حسن ظفر نقوی کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیہ تقریب۔پرتگال میں بسنے والے پاکستانیوں کا حکومت وقت سے مطالبہ اور علامہ صاحبان کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی ۔ گذشہ شب پرتگال کے مومنین نے دعائے جوش الصغیر کا روح پرور پروگرام ترتیب دیا جس میں مومنین نےبارگاہ الہی میں دعاؤں اور مناجات کے وسیلے سے ملک میں امن و سلامتی کے لیے متوسل ہوئے۔ بالخصوص ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس اور علامہ سید حسن ظفر نقوی کی صحت و سلامتی اور انکی نصرت و کامیابی کے لیے امام زمان (عج) کی بارگاہ میں خصوصی توسل کیاگیا۔پروگرام کے اختتام پرحجت الاسلام والمسلمین علامہ شمیم سبطین رضوی کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور امام زمانہ (عج) کے ظہور کی تعجیل اور حضرت امام خامنہ ای حفظ اللہ کے لیے بھی دست دعا بلند کیا گیا۔