جب تک روئے زمین ایک بھی حسینی موجود ہو گایہ عزا داری کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا، حجة الاسلام الشیخ ارشد علی الجعفری النجفی

20 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (نجف اشرف) حوزہ علمیہ نجف اشرف کے سینئر طالب علم اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجة الاسلام و المسلمین الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی نے آج مختلف مقامات پر مجالس عزا سے خطاب کیا،انھوں نے اپنے خطابات میں محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی پریشر اور دباو اور مختلف بہانوں کے زریعہ عزاداری سید الشھدا پر قد غن لگانے کی پر سخت ألفاظ میں مزمت کی ہے،عزاداری ہمارا قومی فریضہ ہے.یہ ہماری شہ رگ حیات ہے.جب تک روئے زمین ایک بھی حسینی  موجود ہو گا،یہ عزا داری کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا،ماضی میں بھی حکومتوں نے اس مشن کو روکنے کی کوشش کی ہے.مگر یہ عزا داری اپنی پورے وجود کے ساتھ موجود ہےاور روز بروز برھ رہی ہے۔

انھوں نے عزاداروں اور بانیان مجالس سے اپیل کی ہے کہ وہ تنظيمی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیں،آپس میں اختلاف کی بجائے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور عزا داری کا تحفظ باہمی اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کے زریعہ کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree