قیام امام حسینؑ کی اہمیت غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں

12 مئی 2016

وحدت نیوز (آرٹیکل) ہر منصف مزاج انسان نے امام حسینؑ کی تعریف و تمجید کی ہے، آپ کے قیام  کوانسانیت کی بہترین خدمت قرار دیا ہے،آپ کے حق پر ہونے کی سبھی نے تائید کی ہے۔ہم یہاں صرف غیر مسلم دانشوروں اور تاریخ نویسوں کے اقوال کو نقل کرنے پر اکتفاء کریں گے: (Urgel Babry) کا کہنا ہے: واقعہ کربلا نےحسینؑ اور علیؑ کے حامیوں کے دلوں میں خوف طاری کرنے کی بجائے ان کے شیعوں کی شجاعت میں اضافہ کیا اوروہ ان کے خون کا انتقام لینے پر تلے آئے۔

جرمن مستشرق (Brockelmann, Carl) کا کہنا ہے: حسینؑ کی شہادت سیاسی اثرات کے علاوہ مکتب تشیع کی مضبوطی اور ترویج کا بھی سبب بنی، یوں  یہ مذہب عرب کے ہونے کے  بجائے ان کے خلاف ایک مرکز بن کر ابھرے۔

برطانوی مورخ اور دانشور (Brown, Edward) کا کہنا ہے: میری نظر میں واقعہ کربلا سے پہلے شیعوں یا  علیؑ کے طرفداروں کے درمیان اتنی  شجاعت اور ایثار پایا نہیں جاتا تھا، لیکن واقعہ کربلا کے بعد حالت بالکل بدل گئی، سرزمین  کربلا کا تذکرہ، جسے فرزند پیغمبر کے خون سے رنگین کیا گیا، ساتھ ہی  فرزند پیغمبر  کی پیاس کی شدت کی یاد اور صحرائے کربلا میں بکھرے پڑے ان کے اصحاب و اقرباء کی لاشوں کی یاد  ایک بےحس شخص کے اندر بھی ولولہ  پیدا کرنے، مردہ ضمیروں  کو  جھنجوڑنے،  اس کے بعد ہر قسم کی مشکلات اور خطرات کو مول لینے اور جان  کی بازی لگانے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے کافی ہے۔

(Tvndvl, Bvrshv Tamdas)کا کہنا ہے: حسینؑ کی شہادت نے بچپنے میں ہی مجھ پر عمیق اثرات مرتب کئے اور مجھے محزون کیا۔ میں اس عظیم تاریخی سانحے کے واقع ہونے کی اہمیت سے واقف ہوں، دنیا میں امام حسینؑ جیسوں کی فداکاریوں نے انسانیت کو فروغ بخشا ہے، ایسے سانحوں کی یاد ہر وقت زندہ رہنا چاہیئے اور اس کی یاد ہمیں تازہ کرتے رہنا چاہیئے۔

برطانوی فلاسفر اور مورخ (Toynbee, Arnold Joseph) کا کہنا ہے: معاویہ کا تعلق قریش کے ایک مقتدر خاندان سے تھا، حضرت علیؑ اس کی ریاکارانہ سیاست سے مقابلہ نہ کرسکے، درنتیجہ آپ اور آپ  کے صاحبزادے اور رسول کے نواسے کو مظلومانہ شہید کیا گیا۔ انقلاب ہندوستان کے عظیم لیڈر مہاتما گاندھی کا کہنا ہے، میں نے اسلام کے عظیم شہید امام حسینؑ کی زندگی کا گہرا مطالعہ کیا ہے، میں نے کتاب کربلا کے مختلف صفحات پر غور کیا تو میں مجھ پر یہ حقیقت واضح ہوگئی کہ اگر ہندوستان کو ایک فاتح ملک بنانا ہے تو ہمیں امام حسینؑ کو اپنے لیے نمونہ عمل  قرار دینا ہوگا۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے انیسویں قرن کے دائرۃ المعارف کےمؤلف (Madame, English) کا کہنا ہے: امام حسینؑ کی مظلومیت پر مسلمانوں کی سب سے بڑی دلیل آپؑ کا اپنے دودھ پیتے بچوں کو قربان کرنا ہے، تاریخ میں ایسی مثال  کہیں نہیں ملتی کہ کوئی شخص دودھ پیتے بچے کو پانی پلانے لایاہو اور سرکش قوم نے اسے پانی کی جگہ تیر سے سیراب کیا ہو، دشمن کے اس کام نے حسینؑ کی مظلومیت کو ثابت کیا، آپ نے اسی مظلومیت کی طاقت سے،  طاقت سے لیس بنی امیہ کی عزت کو خاک میں ملاکر انھیں بدنام زمانہ بنا دیا۔ آپ ؑ اور آپ کی اہل بیت ؑ کی عظیم قربانی نے دین محمدی میں ایک نئی روح پھونک دی۔ اگرچہ ہمارے پادری بھی حضرت مسیح کے مصائب کا تذکرہ کرکے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں، لیکن جو جوش و خروش حسینؑ کے پیروکاروں میں پایا جاتا ہے مسیحؑ کے پیروکاروں میں نہیں پایا جائے گا، کیونکہ مسیحؑ کے مصائب حسینؑ کے مصائب کے مقابلے میں بہت بڑے پہاڑ کے مقابلے میں ایک تنکے کے برابر ہے۔

مشہور انگریز تاریخ نویس (Gibbon) کا کہنا ہے: واقعہ کربلا کو رونما ہوئے کافی وقت گزرچکا، ساتھ ہی ہم نہ  ان کے ہم وطن ہیں، اس کے باوجود وہ مشکلات اور مشقتیں کہ  جن کو حضرت حسینؑ نے تحمل کیا، یہ سنگ دل قاری کے احساسات کو بھی ابھارتا ہے اور آپؑ سے ایک خاص قسم کی محبت اور ہمدردی ان کے دلوں میں پیدا ہوجاتی ہے۔

(Pvrshv Tamlas Tvndvn) کا کہنا ہے: میں اس عظیم تاریخی واقعے کے واقع ہونے کی اہمیت سے واقف ہوں، امام حسینؑ کی فداکاری اور شہادت نے انسانی افکار کو ارتقاء بخشا ہے، اس واقعے کو ہمیشہ زندہ رہنا چاہیئے اور اس کی یاد آوری بھی ہوتی رہنی چاہیئے۔

جرمن سے تعلق رکھنے والے(Marbin) کا کہنا ہے: عقل و خرد  رکھنے والے افراد اگر عمیق نظر سے اس دور کی وضعیت و احوال ،  بنی امیہ کے اہداف،  ان کی حکومت کی حالت اور حق و حقیقت سے ان کی دشمنی پر نظر دوڑائیں تو خود بخود وہ تصدیق کریں گے  کہ حسینؑ نے اپنے عزیز ترین افراد کو قربان کرکے اوراپنی مظلومیت اور حقانیت کو ثابت کرکے دنیا والوں کو فداکاری اور شجاعت سکھادیا ہے۔ ساتھ ہی آپ نے  اسلام اور مسلمانوں کے نام ایک نئی تاریخ رقم کرکے  انھیں ایک عالمی شہرت عطا کردی ہے۔

مشہور برطانوی مستشرق (Browne) کا کہنا ہے: کیا کسی ایسے دل کا پانا ممکن ہے کہ جس کے سامنے واقعہ کربلا کا تذکرہ ہو لیکن اس کے باوجود وہ دل غم سے نڈھال نہ ہو، اس اسلامی جنگ نے جو روح کو پاکیزگی عطا کی ہے اس سے  غیر مسلم بھی انکار نہیں کرسکتے۔

(Fryshlr) کا کہنا ہے: حسینؑ کی شہادت بھی دوسرے حوادث میں مرنے والوں کی مانند تھا لیکن یہ حادثہ ایک استثنائی حادثہ تھا، چودہ قرن گزرنے کے باوجود بھی ایک غیرجانبدار مورخ اس حادثے کو ایک طویل و عریض پہاڑ کی مانند دیکھتا ہے، اس کے مقابلے میں دوسرے حوادث اور جنگیں ایسی دبی ہیں کہ آنکھیں اسے دیکھنے سے قاصر ہیں۔

امریکی مورخ (Ironic Wshington) قیام امام حسینؑ کے حوالے سے رقمطراز ہیں: امام حسینؑ یزید کے سامنے سرتسلیم خم ہوکر اپنے آپ کو نجات دلا سکتے تھے، لیکن اسلام کے پیشوا  ہونے کے ناطے یہ ذمہ داری آپ کو اجازت نہیں دیتی تھی کہ آپ یزید کو خلیفہ کے طور پر قبول کریں۔ آپ نے اسلام کو بنی امیہ کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے ہر قسم کی سختیوں اور مشکلات کو سینے سے لگالیا۔ عرب کے خاردار ریتلے صحرا میں تیز دھوپ کے سائے میں حسینؑ کی روح لازوال ہو گئی۔

جرمن دانشور(Monsieur Marbin) کا کہنا ہے: حسینؑ وہ منفرد شخصیت ہیں جنہوں نے 14 قرن پہلے ظالم و جابر حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ وہ مورد جسے ہم نادیدہ قرار نہیں دے سکتے یہ ہے کہ حسینؑ وہ سب سے پہلی شخصیت ہیں کہ جن کی مانند آج تک کوئی ایسی مؤثر ترین سیاست انجام نہ دے سکے۔ ہم دعوے کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ تاریخ بشریت میں کوئی بھی آپ جیسی فداکاری کا نہ آج تک مظاہرہ کرسکا ہے اور نہ کبھی  کرسکے گا۔ ابھی اسراء حسینی دربار یزید پہنچنے بھی نہیں پائے تھےکہ اتنے میں  انتقام خون حسین کی تحریک شروع ہوگئی،  آہستہ آہستہ یزید کے خلاف  اس تحریک میں شدت آتی گئی،  یوں یہ ایک بہت بڑی تحریک کی صورت اختیار کرگئی، جس سے حسینؑ کی مظلومیت اور آپ کی حقانیت سب پر ثابت ہوگئی، ساتھ ہی اس سے  یزید اور بنو امیہ کی باطنی خباثت اور ان کی جنایتوں  کا پردہ چاک ہوگیا۔(Thomas Carlyle) کا کہنا ہے: سانحہ کربلا سے جو بہترین درس لے سکتا ہے وہ یہ ہے کہ حسینؑ اور آپ کے اصحاب خدا پر مضبوط ایمان رکھتے تھے،آپ لوگوں نے اپنے عمل سے اس حقیقت  کو ثابت کردیا کہ حق و باطل کے معرکے میں افراد کی تعداد اہمیت کے حامل نہیں، حسینؑ نے اپنے کم اصحاب کے ذریعے جو کامیابی حاصل کی وہ میرے لیے حیرت کا باعث ہے۔مشہور تاریخ دان (Gibbon) کا کہنا ہے: آنے والی صدیوں میں مختلف ممالک میں واقعہ کربلا کی منظر کشی اورحسینؑ کی شہادت کی وضاحت سنگ دل ترین قارئین کے دلوں کو موم بنانے کا سبب بنےگی۔(Frederick James) کا کہنا ہے: امام حسین اور ہر پہلوان شہید کا بشریت کے لیے پیغام یہ ہے کہ دنیا میں ہمیشہ باقی رہنے والی عدالت، رحم وکرم، محبت و سخاوت جیسے ناقابل تغییر اصول موجود ہیں۔ ساتھ ہی وہ یہ پیغام بھی دیتے ہیں کہ جب بھی کوئی ان ابدی اصولوں کے لیے مقاومت دکھائے اور استقامت کا مظاہرہ کرے تب ایسے اصول ہمیشہ دنیا میں باقی رہیں گے اور ان میں پائیداری آجائے گی" آج بھی دنیا کی موجودہ یزیدیت کو سرنگون کرنے کے لیے کردار حسینی کے حامل افراد کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کی تمام مشکلات کا بنیادی سبب پیغام حسینی سے دوری اختیار کرکے یزید صفت استعماری طاقتوں کے سائے میں پناہ لینا ہے۔حسینی کردار کے حامل افراد اگر پیدا ہوجائیں تو معاشرے میں موجود تمام یزیدی افکار کو سرنگون کرکے حسینی افکار کو زندہ کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ امام حسینؑ کا بنیادی ہدف معاشرے میں امربہ معروف اور نہی از منکر کو عام کرنا، اپنے جدامجد کی امت کی اصلاح کرنااور ظالموں سے مقابلہ کرکے مظلوموں کو ان کا حق دلانا ہے۔آپ نے ظالموں کے ساتھ زندہ رہنے کو اپنےلیے ننگ و عار اوران کو سرکوب کرنے کی راہ میں شہادت پانے کو اپنے لیے سعادت قرار دیا۔ یوں آپ نے ہر قسم کی طاقتوں سے آراستہ یزیدیت کو کربلا کی سرزمین میں دفن کرکے حسینیت کو تاقیام قیامت دوام بخشا۔ساتھ ہی حق و باطل کے درمیان آپ نے ایسی دیوار کھڑی کردی جسے ہزاروں یزیدی صفت افراد بھی آج تک نہ گراسکے ہیں  اور نہ ہی قیامت تک گراسکیں گے۔ یہ سب کچھ کربلا کی لق دق صحرا میں آپ کی بے لوث قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
حوالہ جات:
1.    asps.19-post/com.blogfa.ahmogiss
2.    50774/fa/article/jamhornews.com/doc
3.    ir.post erfind.mind-royal
 

تحریر۔۔۔۔۔سید محمد علی شاہ حسینی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree