The Latest

وحدت نیوز(اٹک) شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام  برسی شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی مناسبت سے “یوم شُھداء” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام یونٹس کی جانب سے بھرپور شرکت رہی،س موقع پر دختر شھید محمد علی نقوی ، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے منصب شہادت کی عظمت و مقام بیان کرتے ہوے کہا“ مولا علی علیہ سلام نے وقت شہادت یہ جملہ ارشاد فرمایا ، رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوگیا ، مولاے متقیان نے خلافت، ملنے پر ، فاطمہ ؑ کاشوہر, حسنین(ع)کےبابا  ،نبی کریمؐ کے وارث بننے پر یہ جملہ نہیں کہا مگر وقت شہادت اس بات کی گواہی دی کہ علیؑ کامیاب ہوگیا ، اسی طرح امام رضا ع سے روایت ہے کہ “قسم ہے خدا کی جس کے قبضے میں میری جان ہے انبیاء شہداء کے راستے میں آجائیں تو وہ شہداء کے لیے اپنی سواریوں کو چھوڑ دیں گے “۔

 انہوں نے مزید کہا میں نے اسمبلی میں قدم رکھا تو میرے سامنے بی بی دو عالم جناب سیدہ سلام الله علیھا  کی سیرت تھی جب میری بی بی فدک مانگنے جا سکتی ہیں تو میں تو ان کی خاک پا بھی نہیں تو میں اپنے حقوق مانگنے، ملت تشیع کے حقوق مانگنے کیوں نہیں جا سکتی ۔ آئیں  ہم سب مل کراپنے ملک میں ملت تشیع کی اتنی مضبوط حکومت بنائیں کہ جب امامؑ وقت  ظہور کریں تو ہم کہہ سکیں کہ یا امام زمنؑ !! آئیے ہمارے ملک میں ہم نے آپ کے لیے راہیں ہموار کی ہیں ، آپ کی حکومت کے لیے زمینہ سازی کی ہے، اس بکھری ہوئ قوم کو آپ کے نام پر اکھٹا کیا ہے۔ اس سیمینار کی دوسری مقررہ محترمہ چمن فاطمہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور  شھداے ملت جعفریہ کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ،سیمینار کے اختتام پر محترمہ زھرا نقوی نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے فلاحی پراجیکٹ کے تحت ضلع اٹک میں قائم کردہ بیت زھراؑ کا بھی دورہ کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الحمد اللہ خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ کراچی نے ماہ رجب المرجب میں 4غریب ونادارلڑکیوں کی شادی خانہ آبادی میں مالی معاونت سے اپنا فرض اداکیا، انہوں نے کہاکہ چاروں شادیوں میں کھانے ، جہیز، فرنیچر اور دیگراشیاءکی فراہمی میں تعاون کیا گیا ، انشاءاللہ ماہ شعبان المعظم میں بھی چند غریب ونادا رلڑکیوں کی شادی میں معاونت کی جائے گی، زین رضوی نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ فلاحی ورفاعی امور کی انجام دہی کیلئے دل کھول کر زیادہ سے زیادہ عطیات، خمس اور دیگر سہمات سے ادارے کے ساتھ تعاون فرمائیں تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر بہتری کے ساتھ جاری رہ سکے ۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کی جانب سے ولادت امام علی ع کی مناسبت سے جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس سے محترمہ نوشین  اور محترمہ تنویر زھرا نے خطاب کیا اور اجتماعی اعمال نوروز بھی بجا لائے گئے۔ آغاز محفل میں تلاوت حدیث کساء کی گی بعد ازاں ،محترمہ نوشین زھرا نے اپنے خطاب میں مناقب مولائے متقیانؑ بیان کرتے ہوے کہا کہ انسان کی اتنی اوقات اور ظرف نہیں کہ وہ ذات علیؑ کاو درک کر سکے ، علیؑ کے مقام و رتبے کو صرف خدا و رسولؐ جانتے ہیں ، مولا علیؑ کی ولایت نعمت عظمی ہے ، خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے جو اس نے ہم جیسوں کوعطا کر کے ہمارا شمار ان خوشنصیب لوگوں میں کیا جو علیؑ کے نام لیوا ہیں اور ان کی ولایت و محبت کا دم بھرتے ہیں ، قرآن پاک میں جس نعمت کے بارے میں پوچھے جانے کا تذکرہ ہے وہ یہی ولایت و مودت  محمد و آل محمدؐ کی نعمت ہے۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے 15 رجب المرجب بروز ہفتہ کو چودھری ھاؤس میں اجتماعی طور پر اعمالِ ام داؤد ادا کیے گئے۔  اعمالِ کی ابتداء میں محترمہ شازیہ بتول  نے اعمال ام داؤد کی فضیلت بیان کی اس کے بعد محترمہ عقیلہ بتول نے باجماعت نماز ادا کروائی بعد از نماز محترمہ عمبرین رضا نے بمناسبت شھادت بیبی زینب سلام اللہ علیھا مصائب پڑھے۔ محترمہ عقیلہ بتول نے اپنی مصروفیات کے باوجود خواہران کی دعوت کو قبول کر کہ خصوصی طور پر شرکت کی اور خواہران وحدت سکھر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(لاہور) سیدہ زہرانقوی کی گداگروں کو روزگارکی فراہمی کی قراردادپنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،تفصیلات کے مطابق گلی محلوں، ٹریفک سگنلز،چوک چوراہوں پربھیک مانگنے والوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،یہ قراردادمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سید ہ زہرانقوی نے ایوان میں پیش کی تھی جسے ممبران اسمبلی نے بھاری اکثریت سےمنظورکرلیاہے،زہرانقوی کی جانب سے پیش کردہ قراردادمیں کہاگیاتھاکہ گلی محلوں، ٹریفک سگنلز،چوک چوراہوں پربھیک مانگنے والے بے روزگاروں کیلئے سرکاری سطح پرروزگار کے مواقع فراہم کیئے جائیںتاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں،محترمہ زہرانقوی کی یہ قرارادادپنجاب اسمبلی نے کثرت منظورکرلی ہے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مدرسہ ام ابیھا و تعلیم بالغاں سکول میںمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ جشن مولود کعبہ سے مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی صاحبہ نے خطاب کیا، انہوں نے امام علیؑ کے نہج البلاغہ میں موجود کلمات کی وضاحت کرتے ہوئے کہادنیا میں دو طرح کے عمل کرنے والے پائے جاتے ہیں۔ایک وہ ہے جو دنیا میں دنیا ہی کے لئے کام کرتا ہے اوراسے دنیا نے آخرت سے غافل بنادیا ہے وہ اپنے بعد والوں کے فقر سے خوفزدہ رہتا ہے اور اپنے بارے میں بالکل مطمئن رہتا ہے ۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ساری زندگی دوسروں کے فائدہ کے لئے فنا کر دیتا ہےاور ایک شخص وہ ہوتا ہے جو دنیا میں اس کے بعد کے لئے عمل کرتا ہے اوراسے دنیا بغیر عمل کے مل جاتی ہے۔وہ دنیا و آخرت دونوں کو پالیتا ہے اوردونوں گھروں کامالک ہو جاتا ہے ۔ خدا کی بارگاہ میں سر خرو ہوجاتا ہے اور کسی بھی حاجت کاسوال کرتا ہ تو پروردگار اسے پورا کردیتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے 13,14,15 رجب المرجب میں سہ روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا گیا۔ ‎اس اجتماعی عبادت کے پہلے دن میں مولانا مھدی کاظمی صاحب نے اعتکاف اور ہماری ذمہ داریاں محترمہ نجف طاھرہ  نے تجوید القرآنمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی‎محترمہ معصومہ نقوی نے درس احکام اور مولانا مظاھر موسوی صاحب نےدرس اخلاق کے عنوان سے خواتین کو لیکچر دیے،13رجب، ولادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب ع کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم ضلع لاھور کی مسئول محترمہ حنا تقوی نے جشن سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ حافظات مدرسہ کے ہمراہ قرآن خوانی کی گئ اور محترمہ معصومہ نقوی کے ہمراہ شب جمعہ کی مناسبت سے دعاے کمیل پڑھی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے یو م پاکستان کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہاکہ 23مارچ 1940 لاھور میں پیش کردہ قرارداد پاکستان کو اس لیے بھی اہم مقام حاصل ہے کہ یہ ایک اجتماعی سوچ کامظہر تھا۔ تمام مسلمان ایک تحریک کا روپ دھارے ہوئے تھے اسی اتحاد و یگانگت اور قائداعظم جیسے عظیم لیڈر کی بصیرت و حکمت عملی کا نتیجہ تھا کہ ہم ملک پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج بھی قوم کو ملک خدادا کو دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اسی تاریخی جوش و ولولے اور اتحاد کی ضرورت ہے جو  1940ء میں مسلمانان برصغیر میں موجود تھا۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) پاکستان شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کی جانب سے تحصیل جھمرہ میں یونٹ تشکیل دیا گیا،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین  کی مرکزی مسئول فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے تحصیل جھمرہ میں خواتین سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تعارف اور اس الہی تنظیم کی ضرورت و اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مکتب تشیع کی ابھرتی ہوئی سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جو ملک میں تشیع کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ، اس موقع پر مرکزی مسئول مدارس محترمہ بشری شریف نے بھی خواتین سے خطاب کیا۔ محترمہ ساجدہ بتول کو جھمرہ یونٹ کی سیکرٹری جنرل کے طور پر منتخب کیا گیا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کی جانب سے قائم کردہ قرآن سنٹر میں سالانہ پروگرام بعنوان “جشن مولود کعبہ” کا انعقاد کیا گیا ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ کے زیر اہتمام بچیوں کے لیے قائم کردہ قرآن سینٹر کا تیسرا سالانہ پروگرام مرکزی امامبارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چینیوٹ میں منعقد ہو،ا اس موقع پر جامعہ بعثت رجوعہ سادات کی معلمہ محترمہ زھرا بخاری صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے سیرت امیرالمومنین علیہ سلام پر روشنی ڈالی اور ان کے فضائل و مناقب بیان کیے  اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے بھی خطاب کیا اور بچیوں کی حوصلہ افزائی کی ، انھوں نے عصر حاضر اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر گفتگو کی۔ اس پروگرام میں بچیوں کی جانب سے تلاوت، کوئز مقابلہ، ٹیبلو اور ترانے پیش کیے گئے۔

Page 72 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree