Print this page

بانی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصرعباس شیرازی "معاونِ خصوصی برائے چیئرمین" اور "چیف آرگنائزر" کے اہم عہدے پر نامزد

24 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بانی رکنِ مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی کو "معاونِ خصوصی برائے چیئرمین" اور "چیف آرگنائزر" کے اہم عہدے پر نامزد فرمایا ہے۔

یہ فیصلہ اُن کی بے مثال قربانیوں، فکری بصیرت، اور تنظیمی صلاحیتوں کے پیش نظر کیا گیا، جو مجلس وحدت مسلمین کے آغاز سے اب تک وحدت، استقامت اور جدوجہد کی روشن علامت رہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی دعائیہ کلمات میں فرمایا:"ہم بارگاہِ رب العزت میں دستِ دعا بلند کرتے ہیں کہ وہ برادر سید ناصر عباس شیرازی کو اس عظیم ذمہ داری میں توفیق، حکمت، اخلاص اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree