Print this page

چیئرمین ایم ڈبلیوایم و سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی انسانی حقوق کے حوالے سے پارلیمانی اجلاس میں شرکت

21 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی انسانی حقوق کے حوالے سے پارلیمانی اجلاس میں شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین و رکنِ سینیٹ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ منتاز صاحبہ نے کی۔اجلاس میں ملک میں جاری انسانی حقوق کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف مسائل پر مشاورت کی گئی۔

شرکائے اجلاس نے انسانی وقار، عدل و انصاف اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree