وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سےاہم ملاقات۔
ایف سی این اے میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران ایم ڈبلیوایم کے وفدکی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی نے کی ۔
ایم ڈبلیوایم کے وفدنے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان سےملاقات کے دوران مسنگ پرسنز، خالصہ سرکار، گلگت سکردو روڈ کے معاوضہ،چھلمس داس سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی ۔
انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں میجر جنرل احسان محمود خان نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
ایم ڈبلیو ایم کےوفد میں رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی،ترجمان ایم ڈبلیوایم جی بی الیاس صدیقی،عمران حسین اور دیگر رہنماشامل تھے ۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سینئر صحافی عبدالوحد یوسفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پشاور کی صحافی برادری اور مرحوم کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالواحد یوسفی صحافت میں ایک اہم نام تھا، ان کی وفات سے پشاور کی صحافت ایک اہم اور سینئیر صحافی سے محروم ہوگئی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عبدالوحد یوسفی کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، درجات بلند اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وحدت نیوز(کراچی) کراچی سمیت سندھ بھرمیں شہدائے کربلا ؑکے چہلم کے موقع پر جلوس ہائے عزاکے پر امن انعقاد پر صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے تحسین کے مستحق ہیں۔ سندھ بھرمیں عزاداران امام حسین ؑ اور جلوس ہائے عزاکیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مشکورہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوںنے کہاکہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں کامیاب ضرب عضب اور ردالفسادآپریشن کے نتیجے میں امن وامان کا قیام یقینی بنایاہے ۔ وطن عزیز انتہائی نازک دور سے گزررہاہے ۔ بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سازشی عناصرکی ریشہ دوانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے ۔قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔علامہ باقرزیدی نے امید ظاہر کی کہ ایام عزاکے اختتام تک اور میلاد النبی ؐکے ایام بھی حکومت اور سکیورٹی ادارے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی چہلم جلوس شہدائے کربلاؑجی سکس اسلام آباد پر انتظامیہ کی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے ۔عزاداران امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر فوری طور پر واپس لی جائے۔ آئی جی اسلام آباد واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کااظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی چیئرمین عزاداری کونسل ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ پچاس سالوں سے اسلام آباد کا مرکزی جلوس اپنے روائتی روٹ پر پر امن طریقے سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے اور ہر سال بر وقت اختتام پذیر ہوتا ہے ۔لیکن ڈیڑھ سو سے زیادہ عزادارن کو صرف اس بنا پر ایف آئی آر میں نامزد کر کے دفعات لگانا کہ انہوں نے کسی خاص مقام پر زیادہ دیر عزادری کی ہے سراسر معتصبانہ اور بدنیتی پر مبنی فعل ہے ۔
انہوںنے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے عزادارن امام حسینؑ پر کاٹی گئی ایف آئی آر کو ختم کریں پور ے ملک میں عزادری کے پروگرامات اور جلوس عز ا عام عوام کے لئے کبھی مسئلے کا باعث نہیں بنے مسائل خود انتظامیہ کے اقدامات سے عام عوام کے لئے مشکلات پیدا ہوتی ہیں ۔
وحدت نیوز(بغداد) گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے سابق عراقی نائب صدر اور وزیر اعظم، حزب الدعوۃ عراق کے سربراہ نوری المالکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے امسال اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کو درپیش ویزا مسائل پر عراقی حکومت اور خصوصاً عراق کی سیاسی قیادت کے فوری اور مثبت ردعمل پر نوری المالکی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستانی زائرین کے لیے عراقی ویزا کے مسائل کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ویزا کے حوالے سے درپیش مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا اربعین حسینی کے اہم موقع پر ویزا جاری کرنے میں درپیش مسائل کیوجہ سے پاکستانی زائرین کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا مسائل کے حوالے سے نوری المالکی نے کہا کہ میں نے اپنے دورِ حکومت میں ویزا مسائل کو سیاحتی کمپنیوں کے ذریعے مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی جانب قدم بڑھایا تھا اور میں بہت جلد موجودہ حکومت خصوصاً وزارت داخلہ سے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی بات کروں گا۔
ایک گھنٹہ جاری رہنے والی اس ملاقات میں حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے گزشتہ پانچ اگست سے کشمیر کو ایک جیل بنا رکھا ہے اور کشمیر میں ایک ملین ہندوستانی فوج داخل کرکے تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر عالمی برادری خصوصاً امتِ مسلمہ مسئلہ کشمیر پر نہ اٹھی تو کشمیر میں ایک ایسا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے جس کے آثار کئی نسلوں کو متاثر کریں گے اور یہ مسئلہ انتہائی گھمبیر شکل اختیار کرلے گا۔
سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں اور مختلف عالمی اور علاقائی فورمز پر اس مسئلے کی سنگینی کے پیش نظر موثر اقدامات کی بھرپور حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر پر امت مسلمہ کے فوری اور متفقہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
ملاقات میں نوری المالکی نے علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے موقف اور کوششوں کو سراہا۔ سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا میں عراقی حکومت کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لائے۔ ملاقات میں دونوں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے حزب الدعوۃ عراق اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وحدت نیوز(پڈعیدن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پڈ عیدن میں مسجد و امام بارگاہ نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دورہ کیا اور مقامی مومنین کو در پیش مشکلات پر گفتگو اس موقعہ پر مقامی مومنین نے پڈ عیدن میں عزاداری امام حسین علیہ السلام اور نماز جماعت و تعمیر مسجد کے پروگراموں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد دین اسلام کا مرکز ہے اسی لئے امام خمینی رح نے فرمایا مساجد اسلام کے مورچے ہیں انہیں آباد رکھو۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں مساجد کی فعالیت اور سرگرمیوں میں مسجد نبوی اور سیرت پیغمبر اسلام ص کو اسوہ بنانا ہوگا۔ محراب یعنی میدان جنگ شیطان اور طاغوت کے مقابلے میں محراب بندگی خدا اور اطاعت الہی کا مقام ہے۔انہوں نےکہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی فیملیز کے مطالبات آئین پاکستان اور قانون کے مطابق ہیں ارباب اقتدار معصوم بچوں اور بوڑھی ماؤں کے درد کو محسوس کریں۔