وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سعودی عرب کے ممتاز انقلابی رہنما آیة اللہ شیخ باقرالنمر کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق و سچ کی آواز کو قتل و غارت کے ذریعے نہیں دبایا جاسکتا، حق گوئی اور بے باکی شیخ باقرالنمر کا جرم تھا۔ شہید النمر اتحاد بین المسلمین کے داعی اور اور امریکہ اور اسرائیل کے مخالف انقلابی رہنما تھے، جنہوں نے موروثی خاندانی بادشاہت میں سعودی عوام کے حقوق غصب کئے جانے پر شدید تنقید کی۔ قید و بند کی صعوبتیں انہیں راہ حق سے نہ ہٹا سکین۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار ہر مہذب معاشرے میں انسان کا بنیادی حق سمجھا جاتا ہے۔ آج کی مہذب دنیا میں اپنی قوم کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے اور پرامن جدوجہد کے باعث شیخ باقر النمر کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ درجنوں معصوم انسانوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے سے شاہی نظام مضبوط نہیں بلکہ مزید کمزور ہوگا۔ حقوق انسانی کے عالمی ادارے اور دنیا بھر کے بیدار عوام مجاہد شہید شیخ باقر النمر کے عدالتی قتل کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر انقلابی رہنماء شیخ باقر النمر اور ان کے سینتالیس ساتھیوں کے قتل کے خلاف اتوار تین جنوری کو ملک بھر میں یوم احتجاج اور یوم سیاہ کے طور پر منایا جا ئے گا۔
وحدت نیوز (کراچی) نائیجیریا میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کو مسلمان کرنے والے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری اور نائیجیرین فوج کی جانب سے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ خراسان سے کیا گیا جو نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی ،علامہ عباس کمیلی، علامہ نعیم الحسن، علامہ شبیر میثمی، علامہ مرزا یوسف حسین اور علامہ محمد حسین رئیسی نے کی، جبکہ اس موقع پر علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، علامہ کرم الدین واعظی، علامہ محمد حسین کریمی، علامہ محمد امینی، علامہ اسحاق قرائتی سمیت بہت بڑی تعداد میں علمائے کرام و ذاکرین عظام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء نے ہاتھوں میں شیخ ابراہیم زکزکی کی تصاویر اٹھائی ہوئے تھیں، شرکائے ریلی راستہ بھر امریکہ ، اسرائیل، سعودی عرب کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور عالم اسلام سے مطالبہ کرتے رہے کہ فی الفور نائیجرین حکومت شیخ ابراہیم زکزکی کو رہا کرکے ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور نائیجرین حکام سے رابطہ کرکے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کہ جو فرانس کے مسئلے پر تو سراپا احتجاج نظر آتی ہے، مگر نائیجیریا کے مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی کو ہم مجرمانہ کردار تصور کرتے ہیں، شیخ ابراہیم زکزکی عالم اسلام کے ہیرو ہیں اور پوری امت مسلمہ اس وقت پر احتجاج کرے گی جب تک کہ ان کی رہائی کے احکامات نہ جاری ہوں۔ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ آل سعود کے جرائم نے امت مسلمہ کے قلب کو پارہ پارہ کردیا ہے، داعش ہو یا بوکوحرام، طالبان ہوں یا القاعدہ سن سب کی پیدائش کے پیچھے امریکہ کے بعد اگر مسلمانوں میں سے کسی کا ہاتھ ہے تو سب جانتے ہیں کہ وہ آل سعود ہیں، وقت آگیا ہے امت مسلمہ حق بات کو کہنے کی جرات پیدا کرے اور آل سعود کے جرائم کو عوام کے سامنے لاکر خائن حرمین شریفین سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ شیخ ابراہیم زکزکی نے اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے اپنے چار بیٹوں کی قربانی دیکر یہ ثابت کردیا کہ حسینی کبھی بھی اور کسی بھی وقت بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہے لیکن کسی یزید کے سامنے اپنا سر جھکانے سے زیادہ موت کو ترجیح دیتا ہے، انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سوال کیا کہ ملت جعفریہ کے قاتلوں کو کب کیفر کردار پر پہنچایا جائے گا۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ دشمن دنیا بھر میں آزادی فلسطین کی تحریک کے ابھرتے ہوئے قدم دیکھ کر خوف کا شکار ہے، تحریک اسلامی نائیجیریا کی القدس ریلیوں کو پہلے بھی اسرائیلی مفاد کی نگران نائجیرین فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا، شیخ زکی کے گھر پر حملہ اور قتل عام اسی عمل کی ایک کڑی ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) آیت اللہ شیخ باقر نمر کی سزائے موت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع ملیر کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی سے ناد علی اسکوائر مین روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے خطاب مولانا نسیم حیدر، مولانا حامد مشہدی، مولانا محمد علی جوہر، علامہ ع غ کراروی اور احسن عباس نے کیا۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کے سر قلم کئے جانے کو وحشیانہ اقدام قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ معتبر عالم دین کو دہشت گرد ی کا الزام لگا کر شہید کرنا آل سعود کا مجرمانہ اقدام ہے، اس سے قبل بھی مزارات کی بے حرمتی اور سانحہ منہ میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کا خون سعودی حکومت کے گلے پر ہے، عالمی ادارہ انصاف اور حقوق انسانی کی علمبردار تنظیموں کو چاہیئے کے وہ فوراََ اس مجرمانہ اقدام کی مذمت کریں اور آل سعود کے خلاف عالمی تحریک کا آغاز کریں۔ مقررین نے سعودی میڈیا کی جانب سے معروف عالم دین شیخ باقر النمر کی شہادت کے بعد ان کا القائدہ سے تعلق جوڑنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی حکومت کے اس پروپیگنڈے کے بجائے حق کی اشاعت کریں کہ معروف عالم دین شیخ باقر النمرکا تعلق کسی اسلام دشمن دہشتگرد جماعت القاعدہ سے نہیں ہے۔ رہنماؤں نے سعودی حکومت کے اس پروپیگنڈے کو ان کے خوف کی علامت قرار دیا۔
وحدت نیوز (کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام کمالیہ میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کا انعقاد المصطفٰی فاونڈیشن نارتھ امریکہ کے تعاون سے کیا گیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سید ناصرشیرازی،چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامد رضا، مرکزی سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور،مرکزی رہنما جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)پیرانصرفرید چشتی ، چیئرمین المصطفیٰ فائونڈیشن علامہ ظہیرالحسن نقوی کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دینی و سیاسی رہنماوں کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ حکمران دہشتگردی کے عفریت سے جان چھڑانے کی بجائے مردانہ وار مقابلہ کریں قوم ساتھ دیگی، عالمی دہشتگرد گروہ داعش سے متعلق میڈیا رپورٹس کے منظرِعام پر آنے کے بعد حکومتی وزراء کی جانب سے ملک میں داعش کے وجود سے انکار قوم کی آنکھوں میں دُھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ لاہور، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے داعش کے کارندوں کی گرفتاری اور اس سفاک گروہ کی وال چاکنگ اس بات کی دلیل ہے کہ دہشتگرد منظم انداز میں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ سیدالانبیاء کی شخصیت مسلمانوں کے لیے نقطہ اشتراک ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے زوال کا سبب سیرت رسول (ص) سے دوری اور انحراف ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں ''میلاد مصطفٰی'' موٹرسائیکل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ الحمدللہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں مسلمانون کے درمیان اتحاد اور وحدت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کی عظیم مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان شیعہ سنی علماء اور اکابرین نے مل کر بنایا تھا اور انشااللہ یہی مل کر پاکستان کو بچائیں گے، ملک کو چند اشرافیہ خاندانوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے ملک میں سیاسی قیادت کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے ہزاروں شہداء کی قربانی کے باوجود بھی دہشت گردی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پاکستان میں کراچی، سیالکوٹ اور اب لاہور سے داعش کی نرسریاں موجود ہیں لیکن وفاقی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔
وحدت نیوز (کراچی) معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمرکی آل سعودکی ناجائز حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر کل نمائش چورنگی تاسی بریز اسپتال تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے، یہ اعلان ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ہے،ان کاکہنا تھا کہ آل سعود کی جارح حکومت کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ باقرالنمرکی مظلومانہ شہادت کے خلاف مرکزی احتجاجی ریلی کل بروز اتوارتین بجے سہہ پہر نمائش چورنگی تاسی بریز اسپتال تک نکالی جائے گی جس میں مختلف شیعہ سنی تنظیمات کے قائدین اور اکابرین خطاب کریں گے،تمام حامیان مظلومین سے شرکت کی اپیل ہے۔