وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے پانچ امیدوار بھی میدان میں ، حلقہ 2لچھراٹ ، حلقہ تین سٹی ، حلقہ چار کھاوڑہ ، حلقہ پانچ چکار اور حلقہ چھ لیپہ ویلی سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ، میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سے جاری تفصیلات کے مطابق حلقہ لچھراٹ سے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ، حلقہ تین سٹی سے سید ارسلان آفتاب، حلقہ چار کھاوڑہ سے خالد محمود عباسی نے مظفرآباد جبکہ حلقہ پانچ چکار سے سید حسنین علی کاظمی اور حلقہ چھ سے سید افتخار علی کاظمی نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ہتیاں بالا جمع کروائے ،اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی ، کاغذات جمع کروانے کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پرامن کشمیر ، خوشحال کشمیر اور مضبوط کشمیر کے لیے عملی جدوجہد کرتے گی ، مظلوموں و محروموں کے حقوق کے لیے جدوجہد ہمارا مشن ہے ، غریب پرور قیادت غریب کا خیال رکھے گی ، اصولی سیاست کریں گے ، خدمت خلق کے جذبے کے تحت میدان میں اترے ، کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
وحدت نیوز(تہران) تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نےانصاف کے حصول کے لئے گذشتہ ایک ماہ سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے خطبہ جمعہ میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ کشی کیخلاف کچھ علما ءنے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے ، اہلسنت یہاں تک کہ پاکستان کے مسیحی بھی اہل تشیع کی حمایت کررہے ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے ابتک کسی قسم کا ردعمل نہیں دیکھایا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پالیسیوں پر تجدیدنظر کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں جاری اس شیعہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ کئی دہائیوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اس حوالے سے شیعہ رہنماوں نے ہر سطح پر کوشیش کی ، حتیٰ کے کوئٹہ سانحہ کے بعد دھرنے دیئے اس کے علاوہ کئی لانگ مارچ سمیت گذشتہ و موجود ہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ملاقات بھی کیں تاہم یہ ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ تھما نہیں اس پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے خود کو تکلیف میں ڈالنے کااعلان کیا تاکہ حکمرانوں کی بے حسی کو بے نقاب کرسکیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور جڑواں شہر کے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔افطار سے قبل پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔یہ ماہ غریب پروری کا درس دیتا ہے لیکن ہمارے بے حس حکمرانوں کو اس ملک کے محنتی اور غریب افراد کی پروا نہیں۔قرآن پاک میں واضح ارشاد ہے کہ مظلوموں کی حمایت میں نکلو۔ اس وقت ملک میں ہر طرف ظلم و جبر اور طاقت کی حکمرانی ہے۔ حکومت کی نا اہلی سے وطن عزیز میں امن و انصاف نا پید ہوتا جا رہا ہے۔ ملک کا مقتدر طبقہ قانون کی حاکمیت کے نام پر کمزور لوگوں کے بنیادی حقوق کا خون بہا رہا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں محب وطن افراد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں جب کہ دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے رہنماوں کو حکومتی سطح پر تحفظ دیا جا رہاہے ،وطن عزیز کے 80 ہزار افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔قومی مفاد کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ہمار ے حکمرانوں کے پاس ملک و قوم کے مفاد میں کوئی پالیسی موجود نہیں۔امریکہ روز اول سے ہمارے قومی معاملات او رخود مختاری میں مداخلت کر رہا ہے۔دوستی کے بھیس میں چھپے اس ازلی دشمن سے فورا چھٹکار حاصل کرنا ہو گا۔امریکہ عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ایشیائی ممالک میں تناو امریکہ اور اس کے حواریوں کے لیے نفع بخش اور تسکین کا باعث ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہود و ہنود مل کر خطے میں طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا کرنے میں مصروف ہیں۔ ملک کے تمام محب وطن طبقات کو وطن عزیز کے استحکام اورقومی سلامتی کے لیے مشترکہ سعی کرنا ہو گی۔وطن دشمن داخلی و خارجی طاقتوں کو شکست دینے کے لیے صحافی حضرات کو اپنی قلم سے جہاد کرنا ہو گا۔پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم اور سیکرٹری جنرل عمران یعقوب ڈھلوں نے افطار ڈنرمیں شرکت پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ اور بین الصوبائی سیکریٹریز کا مشترکہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور سیدناصرعباس شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام اراکین مرکزی کابینہ ، چاروں صوبوں ،جنوبی پنجاب او ر ریاست آزادکشمیر کے صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی انصاف کے حصول کے لئے جاری بھوک ہڑتال کے مطالبات اور مقاصدکو احتجاجی تحریک کی صورت میں آگے بڑھایاجائے گا، ملک بھرکے علمائے کرام، ذاکرین عظام، ملی تنظیموں، شخصیات ، آئمہ جمعہ والجماعت سے علاقائی سطح پر مضبوط روابط کے ذریعے احتجاجی تحریک کی منظم شکل دی جائے گی،ملک بھر میں بفرمان امام خمینی ؒ عالمی یوم القدس کے اجتماعات کا انعقادکیا جائے گا، 8شوال المعظم یوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر یوم احتجاج منایاجائے گا، 17جولائی کو ملک بھرمیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتالی تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا، 22جولائی کو انصاف کے حصول اور 10نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پر حکومتی بے حسی کے خلاف علامتی طور پر ملک گیر اہم شاہراہیں بلاک کی جائیں گی جبکہ 7اگست کو سالار شہدائے پاکستان قائد ملت اسلامیہ شہید قائد حضرت علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی اٹھائیسویں برسی کا عظیم الشان مرکزی ملک گیر اجتماع او رقائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے یوم تجدید عہد اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا شہید میجر علی جواد چنگیزی کے بھائی میجرعلی قاسم سے ٹیلیفونک رابطہ ، طورخم بارڈرپر افغان فورسز کے حملے میں شہید ہونے والے ان کے بھائی میجر علی جواد کی عظیم قربانی پر خراج تحسین اور اظہار تعزیت، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےچند روز قبل طورخم بارڈرپر افغان فورسز کے حملے میں پہلے زخمی اور کل جام شہادت نوش کرجانے والے پاک فوج کے میجر علی جواد چنگیزی کے بھائی میجر علی قاسم کو ٹیلی فون کررکے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خدا اپکے اہل خانہ کی جانب سے وطن عزیز کے استقلال اور استحکام کی راہ میں پیش کی جانے والی اس عظیم قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور شہید کو جوار شہدائے کربلاؑمیں جگہ عنایت فرمائے ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میجر علی قاسم سے کہا کہ اسی ہزار بے گناہ مقتول پاکستانیوں کی خاطر ایک ماہ سے ذیادہ عرصہ گذرجانے کے باوجود بھوک ہڑتال ہوں انشاءاللہ بھوک ہڑتال کیمپ کے مقاصد پورے ہونے کے بعد آپ کے پاس حاضر ہو کر قوم کے اس عظیم سپوت کی شہادت پر تعزیت پیش کرونگا ۔
وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملکیۃ العرب،محسنہ اسلام ،ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ام المومنین حضرت خدیجہ کی ساری زندگی دین اسلام کے لیے لاتعداد قربانیوں سے رقم ہے۔آپ کو عرب کی امیر ترین خاتون ہونے کا شرف حاصل تھا اسی وجہ سے ملیکۃ العرب پکارا جاتا۔آپ نے اپنی ساری دولت اسلام کی راہ میں خرچ کی اور زندگی کا طویل عرصہ شعب ابی طالب میں محصور رہ کر بسر کیا۔انہوں نے دین حکم رسول اللہ کی پیروی میں ثابت قدمی اور استقامت کی جو مثال قائم کی وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔حق کی سربلندی کے لیے راستے کی رکاوٹوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہمیں سیرت ام المومنین سے ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر اسلام کی آبیاری نسل خدیجہ سلام اللہ کے خون سے ہوئی۔دین اسلام کی سربلندی کے لیے اہل بیت اطہار علیہم السلام نے جو قربانیاں دیں وہ تاریخ میں نہیں ملتیں۔ آپ حضور اکرم ﷺ کی وہ رفیقہ حیات تھیں جن کی رحلت نے رسو ل اکرام کو اس قدر غمگین کیا کہ انہوں نے اس سال کو ’’عام الحزن‘‘ یعنی غم کا سال قرار دیا۔