وحدت نیوز (ملکوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع منڈی بہاوالدین کی طرف ملکوال میں فری وحدت ٹیوشن سنٹر کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملکوال کی عوام کی نے بھرپور شرکت کی، افتتاحی تقریب کا باقاعدہ آغاز مولانا شفقت عباس صاحب نے حدیث کساء کی تلاوت سے کیا جس کے بعد مولانا سید اسد عباس نے وحدت ٹیوشن سنٹر بنانے کے مقاصد اور فوائد سے حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعد سید یاور شاہ صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں تربیتی گفتگو کی جس کے بعد اختتامی دعا کی گئی اور شرکاء میں نیاز تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز (جامشورو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ شعبہ اطلاعات کے زیر اہتمام ایک روزہ میڈیا ورکشاپ مرکزی تحقیقات اسلامی میں منعقد ہوئی جس میں سندھ کے اضلاع اور یونٹزکے سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی ورکشاپ میں پرنٹ، الیکٹرونک او ر سوشل میڈیاسے وابستہ ماہرین شریک ہوئے اورتمام شعبہ جات سے مطلق معلومات سے شرکاء وررکشاپ کو آگاہ کیا ماہرین کا کہنا تھا کہ قومی و بین الاقوامی سطح پر روز بروز تیزی سے بدلتی سیاسی و جغرافیائی صورت حال کے پیش نظر ذرائع ابلاغ کی ذمہ داریوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، بحیثیت قوم، تنظیم اور ادارہ اپنا موقف بر وقت عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار نا قابل فراموش ہے صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی نے کہاکہ عصر حاضر میں ورکشاپ سوشل میڈیا کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی تاکہ یہاں سے جانے کے بعد شرکاء پروگرام بہتر اور موثر انداز میں فیس بک،ٹیوٹر و دیگر سوشل میڈیا صفحات پر اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تیار ہوں۔ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ سوشل میڈ یاکے انچارج مختار دایونے تفصیلی ٹریننگ دی،جس میں سوشل میڈیا کے مختلف ٹولس کو استعمال کرنے کے طریقے سکھائے گئے،ساتھ ہی ان کی پریکٹس بھی کروائی۔آصف صفوی کا کہنا تھاکہ دور حاضرمیں روابط اور میڈیا کے ذرائع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ہارٹ آف ایشا کانفرنس میں بھارت اور افغانستان کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیادمضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کوتلیائی سیاست کے نرغے میں آچکا ہے۔پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگانے سے پہلے افغانستان صدر اشرف غنی کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے تھی کہ پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والی طالبانی قوتیں افغانستان میں ہی پروان چڑھی ہیں۔پاکستان میں دہشت گردی کے جتنے بھی بڑے واقعات ہوئے ہیں ان میں بھارت اور افغانستان براہ راست ملوث رہے ہیں۔پاکستان میں کلاشنکوف اور منشیات کو متعارف کرنے والے عناصر بھی پناہ کی غرض سے افغانستان سے پاکستان میں داخل میں ہوئے تھے۔پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف پڑوسی ممالک کی کارستانیاں کوئی ڈھکی چھپی نہیں۔پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت اور پھر واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پاکستانی مدعوئین کے ساتھ بھارت کا تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت ہے۔بھارت نے میزبانی کا حق ادا کرنے کی بجائے کم ظرفی کا ثبوت دیا ہے۔سفارتی آداب کے منافی اس نامناسب رویہ پر بھارت کو حکومتی سطح پر معذرت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کا وقار ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے۔کسی بھی ملک کا پاکستان کے ساتھ جارحانہ رویہ قابل قبول نہیں۔کانفرنس میں شریک دیگر ممالک کو بھی بھارت کے اس ناروا رویہ پر تنقید کرنا چاہیے تھی۔ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خطے کے دیگر ممالک سے ہم آہنگی اور دوستانہ روابط کو بڑھانے کے لیے مربوط لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا افغانستان سمیت خطے کے دیگر مسلم ممالک سے بھارت کے مضبوط تعلقات ہمارے کمزور خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔بھارت کی طرف سے افغانستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار ہمیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لیے کافی ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائرزیشن پاکستان نومل یونٹ کی جانب سے طلباء کے مابین توضیح المسائل ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ،ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور شیلڈاور اسناد تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کے علاوہ علاقے کے معززین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔نوجوان نسل میں اسلامی بیداری اور دین سے آشنائی کی خاطر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ایک کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 400 کے قریب طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔اس مقابلے کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے کو لیپ ٹاپ جبکہ دوم اور سوم پوزیشن ہولڈرز کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر حوصلہ افزائی کے طور پر تقسیم کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری برادر علی حیدر نے پوزیشن ہولڈر ز کو انعامات تقسیم کئے ۔اس تقریب میں مقررین نے امامیہ طلباء کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم کے مقابلے منعقد کرانے پر زور دیا کیونکہ اس طرح کے مقابلوں سے جہاں ایک طرف طلباء کی ذہنی استعداد اور صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع مل جاتا ہے وہاں نئی نسل کو دین سے دلچسپی اور فکری بیداری کا موقع میسر آتا ہے۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں دور حاضر میں دشمنان اسلام کی سازشوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دشمن جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے اور وہ ہماری نوجوان نسل کو دین سے دور کرنے کی نت نئی ترکیبوں کیساتھ نبرد آزما ہے جس سے مقابلے کیلئے نوجوان نسل کو مکمل تیاری کیساتھ میدان عمل میں موجود ہونا چاہئے اور ایسا تب ممکن ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو پوری طرح دینی تعلیمات سے ہم آہنگ کریں۔تعلیم اور تربیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے تربیت کے بغیر تعلیم بے معنی ہے اور مآج ہمارا معاشرہ اگر انحطاط کا شکار ہے تو وجہ یہی ہے کہ جو افراد زیور تعلیم سے آراستہ ہیں لیکن تربیت نہ ہونے کی وجہ سے استعماری سازشوں کا شکار نظر آرہے ہیں اور دوسری جانب علم و ہنر جو مسلمانوں کی میراث ہے اس کے حصول میں مسلمان دیگر اقوام کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔ تقریب سے سید قلب علی ،شیخ شہزاد حسین، اور انجینیئر علی حیدر نے خطاب کیا۔
سکیولر تنظیمیں نوجوانوں کوچیل کی طرح اٹھا رہی ہیں، وحدت یوتھ انہیں حفظ کرے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری
وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی وحدت یوتھ کونسل کےسالانہ دو روزہ اجلاس میں سپریم کونسل کے سربراہ سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کا اللہ پر ایمان اور توکل مضبوط ہونا چاہئے، جوان مستقبل کی امید ہیں اور ہرا چھائی کی طرف تیزی سے بڑھتے ہیں اسی لئے دشمن کی کوشش ہے کہ اس عظیم سرمائے کی اعتقادی اور فکری بنیادیں متزلزل کر کے ان سے روح ایمانی چھین کر شیاطین کے ہاتھوں کا کھلونا بنائیں. مختلف سکیولرسیاسی تنظیمیں نوجوانوں کوچیل کی طرح اٹھا رہی ہیں اور ان کی اخلاقیات کو تباہ کر رہی ہیں۔وحدت یوتھ ان نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرے اور ان کی اخلاقی وروحانی تربیت کرے ۔نوجوان ہمیشہ رول ماڈل کی تلاش میں ہوتے ہیں اور ہمارے بہترین رول ماڈل جوانان بنی ہاشم ہیں،جوانوں کی تربیت کرنے والے مسئولین خود تربیت یافتہ ہونے چاہیےتاکہ وہ دوسرے جوانوں پر اثر انداز ہو سکیں، شیطانی انقلاب شیطان کے رابطے سے آتا ہے جو کہ دیرپا نہیں ہوتا اور جبکہ الٰہی انقلاب اللہ تعالیٰ کے رابطے سے آتا ہے۔
دو روزہ یوتھ مرکزی کونسل کے اجلاس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے جوانی کی عظیم نعمت پر روشنی ڈالتے ہوئے جوانان بنی ہاشم حضرت ابوالفضل العباس اور شہزادہ علی اکبر کو رول ماڈل کے طور پر پیش کرنے پر زور دیا. انہوں نے مزید کہا جوان ہر اچھی چیز کی طرف جلدی سبقت لے جاتے ہیں، ان میں ولولہ اور جوش ہوتا ہے، ایثار اور قربانی کا جزبہ ہوتا ہے اور محافظ دین بن کر ہر طوفان سے ٹکرانے کا حوصلہ ہوتا ہے. انہوں نے مولائے کائنات کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولائے کائنات نے رسول اللہ کی حیات میں ایک جوان کی حیثت سے محافظ دین اور رسالت کا فریضہ انجام دیا. علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دشمنوں کی سازشوں اور ثقافتی یلغار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جوانوں کو اپنی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے. قرآن کی تلاوت، فکری اخلاقی اور اجتماعی موضوعات پر کتابیں، ناولز اور لٹریچر پڑھنے پر تاکید کی. انہوں نے کہا کہ شیطانی انقلاب، شیطان سے تعلق جوڑنے پر آتا ہے اور دینی انقلاب اللہ سے تعلق جوڑنے پر آتا ہے. جوانوں کا جتنا تعلق اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ان کے اندر خودکفائی آئے گی اور وہ معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے وسائل کا انتظار نہیں کرے گا.
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفر ی نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ کراچی میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں گیارہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کی لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، تفصیلات کے مطابق ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں آتشزدگی 11 افراد جاں بحق آگ کچن میں گیس لیکج کے باعث لگی، بھگدڑ کے دوران 65 افراد زخمی بھی ہوئے ، پاک فوج ، نیوی ، رینجرز اور پولیس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا- شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے قریب ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں لگنے والی آگ تین خواتین سمیت 11 افراد کی زندگیاں نگل گئی ، آگ پر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔ امدادی کارروائیوں میں پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور دلخراش واقعہ کئی قیمتی جانیں لے گیا ۔ آگ رات تین بجے کے قریب شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے کچن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہر طرف افراتفری کا عالم تھا جان بچانے کیلئے کوئی ادھر بھاگا تو کوئی ادھر ، آگ نے کسی کو نکلنے کی مہلت بھی نہ دی متعدد لوگوں نے پردوں سے لٹک کر اترنے کی کوشش کی ۔ آگ لگنے کی وجہ سے دھواں ہر طرف پھیل گیا ۔ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں ۔ دھواں نکالنے کے لیے کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑے گئے ، امدادی کاموں میں پاک فوج ، پاک نیوی ، رینجرز ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا ۔