وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین سکردو سٹی کے مولانا فدا علی ذیشان نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ نئے امریکی صدر نے اپنے حلف کے ساتھ ہی کئی مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ داخلہ پر پابندی عاید کردی اور پاکستان سمیت بیشترممالک کے شہریوں پر کڑی شرائط عاید کرکے انکی بھی انٹری روکنے کی تیاری کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی قوانین کے مطابق یہ عمل بجائے خود ان اقوام کے ساتھ تعصب اور انکی توہین ہے جو کہ کسی بھی غیرتمند ریاست کیلئے ناقابل قبول ہے۔ دنیائے اسلام کا اہم ترین ملک ہونے کے ناطے پاکستانی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسی امتیازانہ سلوک کو برداشت نہ کریں اور پتھر کا جواب اینٹ سے دینے کی روش کو فورا اپنائیں۔ پاکستان کو دیگر مسلم ممالک کیلئے بھی قابل تقلید ملک بننے کی ضرورت ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم بولڈا قدم اٹھانے میں تاخیر نہ کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسروں پر انحصار کرنے اور اپنے وسائل سے استفادہ نہ کرنے کے نتیجے میں ہم اہم ترین اسٹریٹجک خطے اور قدرتی و انسانی وسائل سے مالا مال ہوتے ہوئے بھی دیگر ممالک کے محتاج ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دوسریے ممالک کی طرفسے سے نافذ کرنیوالی پالیسیوں پر چلنے کی بجائے غیرتمندی کا مظاہرہ کریں، اپنے وسائل سے استفادہ کریں اوراپنے اندر موجود قابل ، محنتی اور دیانتدار لوگوں کو مواقع فراہم کرکے ان پر اعتماد کریں تاکہ دنیا میں ہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شریک ہوں اور ہمارا امیج ایک روشن و تابناک ملک کے طور پر ابھرجائے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام عظیم الشان شب یاد شہداءو کانفرنس کا انعقاد 4 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغربین خیر العمل روڈ، انچولی سوسائٹی، ایف بی ایریا میں منعقد کیا جائے گا، جس سے مرکزی خطاب ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کرینگے۔ وحدت ہاو س کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شب یاد شہداءو کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ کانفرنس کی تفصیلات کے حوالے سے میثم عابدی نے بتایا کہ دہشتگردی کا شکار مظلوم شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور خانوادہ شہداءسے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں خیر العمل روڈ پر 4 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغربین شب یاد شہداءو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، کانفرنس سے مرکزی خطاب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے، جبکہ علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ عباس کمیلی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ نثار قلندی، علامہ فرقان حیدر عابدی و علمائے کرام و رہنما بھی خطاب کرینگے، کانفرنس میں خانوادہ شہداءبھی خصوصی طور پر شرکت کرینگے، کانفرنس کے حوالے سے شہر بھر میں تشہیری مہم مکمل ہو چکی ہے۔
وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) سرائیکیوں کو ان کا بنیادی حق الگ صوبہ دینا چاہیئے، فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی بجائے الگ صوبے کا درجہ دیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کی حامی ہے اور پاکستان میں مزید چھوٹے صوبے بننے چاہئیں۔ پاکستان ایک آزاد ملک ہے، یہاں کسی کا استحصال نہیں ہونا چاہیئے، ہر کسی کو اپنی فقہ، مذہب، قومیت، علاقیت و لسانیت اور رسم و رواج و رویات کے مطابق زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری ویلفیئر تہور عباس شاہ اور صوبائی لیگل ایڈوائزر تنویر عباس مہدی ایڈووکیٹ نے پاکستان متحدہ سرایئکی کونسل کے زیرِ اہتمام احتجاجی کیمپ میں شرکت کے موقع کیا۔ اپنا مشترکہ بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کرنے کی بجائے الگ صوبہ بنایا جائے اور ان کو مکمل حقوق دیئے جائیں، لیکن سرائیکی بولنے والوں کا استحصال نہ کیا جائے، بلکہ انہیں ان کے حقوق دیئے جائیں۔
وحدت نیوز (بنوں) مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے زیراہتمام شہدائے پاراچنار کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، مرکزی امام بارگاہ میں منعقدہ اس تقریب میں علاقہ کے عوام اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل اور جنرل کونسلر نوروز علی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاراچنار میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے بے گناہ اور نہتے لوگوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا، پاراچنار میں معصوم لوگوں کا قتل عام کرنیوالے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے کارکنان بھی پاراچنار کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلسِ وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کےڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کا بینہ اجلاس کے دوران تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم افراد کی شخصیت کا وہ عظیم سرمایہ ہے جو انسان میں چھپی ہوئی تمام صلاحیتوں کو شگوفا کر سکتی ہے اور تعلیم ہی وہ زیور ہے جو انسانی شخصیت کو نکھارتی ہے تعلیم کے بغیر کوئی شخص بلند انسانی مقامات تک پہنچ سکتا ہے نہ ہی کوئی قوم ترقی کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے. لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں جس چیز کو سب سے کم اہمیت دی جاتی ہے وہ تعلیم ہے. ستر سال گزرنے کے باوجود بھی ہمارا تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے . حد تو یہ ہے کہ ہمارے جامعات و اداروں سے حاصل شدہ ڈگریوں کی خود ہمارے ملک میں ہی کوئی وقعت نہیں ہے چہ جائیکہ انٹر نیشنل سطح کی بات کی جائے۔
انہوں نےمزید کہاکہ ہمارے انہی تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کرنے والے جوان جاب کریٹر کی بجائے جاب سیکرز بن گئے ہیں اور نوکریوں کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھیر رہے ہیں ہمارے جوان محنت بھی کرتے ہیں لیکن پھر بھی اس قابل نہیں بنتے کہ نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے نوکریاں تخلیق کریں اسکی وجہ یہ نہیں کہ جوانوں میں صلاحیت موجود نہیں ہمارے جوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہیں لیکن ہمارا تعلیمی نظام انتہائی ناقص اور ایک صدی پراناہے نوجوان نسل کی یہ ابتری ہمارے مستقبل کی پیشنگوئی کر رہی ہے اور اگر حکومت اور مقتدر حلقوں نے اس بحران کی طرف توجہ نہیں دی تو مستقبل قریب میں وطن عزیز انتہائی خطرناک اور پیچیدہ مسائل سے دوچار ہوگا ضرورت اس امرکی ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر نظام تعلیم کو بہتر بنایا جائے اور نوجوان نسل جوہمارے مستقبل کے معمار ہیں کو بڑی تباہی سے بچایا جائے . صوبائی سطح پر بھی حکومت بلوچستان صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرکے انقلابی اقدامات اٹھا کر تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کریں کیونکہ صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ ناقص نظام تعلیم ہے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایک طرف پورا عالم اسلام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات پر سراپا احتجاج ہے تو دوسری طرف سعودی عرب امریکی حماقت کی حمایت کر رہا ہے، سعودی عرب کے وزیرتیل خالد الفلیح کی جانب سے امریکی صدر کے سات مسلم ممالک کے مسلمانوں پر دروازے بند کرنے کے اقدام کی حمایت عالم اسلام کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، سعودی وزیر نے امریکی صدر کے احمقانہ فیصلے کی حمایت کر کے اسلام کی خدمت نہیں بلکہ مسلمانوں سے عداوت کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے میڈیا سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف اقدامات پر امریکہ سمیت پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، لیکن سعودی عرب کی جانب سے امریکی صدر کی حمایت اُسے شہہ دلانے کے مترادف ہے، اُنہوں نے کہا کہ کل تک جو جماعتیں اور رہنما امریکی صدر کے اقدامات کی مذمت کر رہے تھے آج اُنہیں سعودی عرب کی جانب سے بیانات کی مذمت کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا بٹوارہ کرنا چاہتا ہے اور اپنے مفادات کی خاطر چند ممالک کو استعمال کر رہا ہے، کاش دنیا کے دیگر ممالک بھی ایران اور عراق کی طرح عملی غیرت کا ثبوت دیتے اور امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے،؟ لیکن مشرق وسطی کے چند ممالک امریکی ڈالروں کی کمائی پر چلتے ہیں اُن سے اسلام اور مسلمان ممالک پر عائد پابندیوں کا کوئی اثر نہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کے امریکی اقدامات کی مذمت کرنی چاہیے نہ کہ امریکی دبائو میں شہریوں اور جماعتوں کو کالعدم قرار دینا چاہیے، پاکستان کے حکمران اپنی غیرت کا ثبوت دیں اور دفتر خارجہ امریکہ کو دھمکی کا جواب دھمکی سے دے کہ اگر امریکہ پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تو کوئی امریکی بھی پاکستان داخل نہیں ہو سکے گا۔ جب تک ہمارے فیصلہ واشنگٹن، لندن، جدہ اور بیجنگ میں ہوتے رہیں گے ہم خوددار نہیں بن سکیں گے۔